BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 06 November, 2004, 06:23 GMT 11:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کوفر بلیک: دہشت گردی ماہر مستعفیٰ
کوفر بلیک: تنقید کے بعد بش انتظامیہ سے الگ ہو گئے۔
کوفر بلیک: تنقید کے بعد بش انتظامیہ سے الگ ہو گئے۔
سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ماہر دہشت گردی کوفر بلیک نے استعفٰی دے دیا ہے۔

وہ پہلے سینئیر امریکی افسر ہیں جنہوں نے صدر بش کے دوبارہ انتخاب کے بعد امریکی انتظامیہ سے علیحدہ ہوئے ہیں۔

امریکی محکمۃ خارجہ نے کہا ہے کہ کوفر بلیک نئے پیشہ ورانہ مواقع تلاش کرنا چاہتے تھے۔

یاد رہے کہ کوفر بلیک کو بین الاقوامی دہشت گردی کے بارے میں غلط رپوٹ دینے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تنقید کی دوسری وجہ یہ تھی کہ انہوں نے امریکی انتخابات سے دو ماہ پہلے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ اسامہ بن لادن جلد ہی پکڑے جائیں گے۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بش حکومت کے دوسرے دور کے آغاز پر ان کے سینئیر افسران کے درمیان خاصی ’تو تو‘ میں ہو گی۔

دریں اثناء صدر بش نے کہا ہے کہ وہ کیمپ ڈیوڈ میں اپنے قیام کے دوران یہ’سوچنا شروع` کریں گے کہ وہ اپنی پندرہ رکنی کابینہ میں کیا تبدیلیاں لائیں گے۔

دوسری طرف یہ افواہ بھی گردش میں ہے کہ بش انتظامیہ کے کئی ایک سینئیر ارکان مستعفی ہو جائیں گے۔

کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ اٹارنی جنرل جان ایشکرافٹ بش حکومت کے دوسرے دور کے آغاز سے پہلے ہی استعفیٰ دے دیں گے۔

اس کے علاوہ نامہ نگاروں کے مطابق وزیر خارجہ کولن پاول اور ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سربراہ ٹام رِج کے بارے میں بھی خیال ہے کہ وہ اپنے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنے والے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد