عالمی بینک صدر کو ہلالِ پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے عالمی بینک کے صدر جیمز ڈی ولفینسن کو ہلالِ پاکستان کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ صدر جنرل پرویز مشرف نے پیر کو ایوان صدر میں ایک تقریب میں یہ اعزاز عالمی بینک کے صدر کو دیا۔ اس تقریب میں وزیر اعظم شوکت عزیز، وفاقی وزرا اور سینیئر سول اور فوجی افسران نے شرکت کی۔ ایوارڈ کی تقریب کے بعد ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ اعزاز عالمی بینک کے صدر کو ان کی پاکستانی معیشت کو بہتر بنانے،پاکستان میں غربت کے خاتمے اور گڈ گورننس کے صلے میں دیا گیا۔ اس تقریب سے قبل عالمی بینک کے سربراہ نے صدر جنرل مشرف سے ملاقات کی اور پاکستان کی معیشت اور غربت کے خاتمے کے حوالے سے بات چیت کی۔ عالمی بینک کے صدر کو یہ اعزاز عوامی حلقوں میں خاصے تعجب کا باعث ہے کیونکہ ماضی میں حکومتوں پر یہ الزام لگتا رہا ہے کہ وہ عالمی بینک کے دباؤ پر مہنگائی کرتی ہیں اور قیمتوں میں اضافہ کرتی ہیں۔ مگر عالمی بینک کے صدر کے لئے یہ اعزاز اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ حالات اب مختلف ہو گئے ہیں اور عالمی بینک کی آشیرباد اور خوشنودی کے لئے نت نئے طریقے ایجاد کئے گئے ہیں اور شاید یہ ایوارڈ اسی کی ایک کڑی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||