BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 13 May, 2004, 11:35 GMT 16:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’حکومت بدلنے سے فرق نہیں پڑے گا‘

News image
پاک بھارت تعلقات متاثر نہیں ہوں گے
پاکستانی حکومت نے امید ظاہر کی ہے کہ بھارت میں حکومت کی تبدیلی سے امن مزاکرات کی راہ متاثر نہیں ہوگی اور بھارت میں قائم ہونے والی نئی حکومت ، طے کردہ شیڈول کے مطابق بات چیت کو آگے بڑھائے گی۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کے قائم مقام ترجمان اور ڈائریکٹر جنرل برائے جنوبی ایشیا جلیل عباس جیلانی کا بی بی سی اردو ڈاٹ کام سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ وہ بھارت میں قائم ہونے والی نئی حکومت سے تعاون کرنے کے خواہاں ہیں اور امید کرتے ہیں کہ حکومت کی تبدیلی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کانگریس کی حکومت بننے سے کیا امن مزاکرات کی رفتار پر فرق نہیں پڑے گا؟ اس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کوئی فرق نہیں پڑنا چاہیے کیونکہ جب بھارتیہ جنتا پارٹی نے پاکستان سے مزاکرات کا عمل شروع کیا تھا اور جو نقش راہ طئے کی تھی اس کی کانگریس نے اس وقت حمایت کی تھی۔

اس ضمن میں جب پاکستان کے وزیر اطلاعات شیخ رشید سے رابطہ کیا گیا تو ان کے بقول وہ ملائیشا میں تھے اور ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پر امید ہے کہ بھارت اور پاکستان میں امن مزاکرات کا عمل آگے چلے گا۔ کیونکہ ان کے مطابق مزاکرات کا عمل دو قوموں کے درمیان تھا نہ کہ شخصیتوں کے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد