کشمیر کوامداد دیں گے: عالمی بینک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عالمی بینک کے صدر جیمز ولفینسنز نے کہا ہے کہ اگر کشمیر کی سیاسی صورتحال بہتر ہو تو بینک کشمیر کی تعمیر و ترقی کے لیے مالی امداد دینے کے لیے تیار ہے۔ عالمی بینک کے صدر جیمز ولفینسنز نے بھارت کے دو روزہ دورے کے اختتام کے موقع پر کہا کہ عالمی بینک پاکستان اور بھارت کو کشمیر میں تعمیر و ترقی کے لیے امداد دینے کے لیے تیار ہے بشرطیکہ وہاں کچھ سیاسی فیصلے کیے جائیں۔ عالمی بینک کے صدر نے معاشی ترقی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ علاقے میں پائیدار امن کے لیے نوجوان کو روزگار مہیا کیا جانا بہت ضروری ہے۔ عالمی بینک کے سربراہ نے کشمیر میں ترقی کے لیے امداد کی پیشکش اس وقت جب بھارت کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اگلے چار سالوں میں بھارت کشمیر میں پانچ ارب ڈالر کی لاگت کے ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنائے گا۔ بھارتی لیڈروں سے ملاقاتوں کے بعد عالمی بینک کے سربراہ نے کہا کہ عالمی بینک اگلے تین سالوں میں بھارت کو نو ارب ڈالر کی مالی امداد دے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||