BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 07 February, 2005, 01:24 GMT 06:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بسنت کے حادثات میں 19 ہلاک

پنجاب بسنت
لاہور میں اس سال کی بسنت کا ایک منظر
پنجاب کے روایتی تہوار بسنت میں پتنگ بازی کے دوران مختلف حادثات میں متعدد بچوں سمیت انیس افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد پانچ سو سے تجاوز کر گئی ہے۔

ان میں سے تیرہ افراد لاہور میں گزشتہ دو روز کے دوران جب کے باقی پنجاب کے تین شہروں میں بسنت کی تقریب کے باعث پیش آنے والے واقعات میں ہلاک ہوئے۔ لاہور میں اب تک ہلاک ہونے والوں کم از کم آٹھ بچے ہیں۔

مزید تین ہلاکتیں لاہور میں بسنت کے روز اس وقت ہوئیں جب ایک گھر میں آگ لگ جانے سے تین کم سن بہن بھائی ہلاک ہوگئے۔

کینٹ پولیس کے ڈیوٹی افسر کے مطابق جگا مسیح اور اسی کی بیوی اپنے چار بچوں کو گھر میں سوتا چھوڑ کر کسی رشتہ دار کے گھر ملنے کے لیے گئے تھے اور جاتے ہوئے بسنت کے باعث بجلی بار بار کے تعطل کی وجہ سے ایک موم اس کمرے میں جلتی چھوڑ گئے تھے جس میں ان کے بچہ سو رہے تھے۔

موم بتی پر بچوں کے لحاف کا کونا گرا اور کمرے میں آگ لگ گئی۔

بعد میں دروازہ توڑ کر بچوں کو نکالا اور ہپستال پہنچایا گیا لیکن تین بچے دم گھٹنے اور جھلسنے کے باعث ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والوں میں دو سالہ بچی مقدس اور اس کے دو بھائی تین سالہ داؤد اور پانچ سالہ آکاش شامل ہیں۔ان کی ایک بہن بے ہوشی کے عالم میں لاہور کےشالیمار ہسپتال میں داخل ہے ۔

اس سے پہلے بسنت کے حوالے سے صرف لاہور میں چوبیس گھنٹے کے دوران دس افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں سے نصف بچے ہیں۔ بسنت کا آغاز سنیچر کی رات ہوگیا تھا جو اتوار کی شام غروب آفتاب تک جاری رہی اس دوران پتنگ بازی بھی ہوتی رہی اورسا تھ ساتھ ہلاکتیں بھی جاری رہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق اس سال ہوائی فائرنگ بہت زیادہ ہوئی اور شہر کے مختلف حصے کلاشنکوف اور دیگر آتشیں اسلحہ کی فائرنگ سے گونجتے رہے۔
اندھا دھند ہونے والی فائرنگ کے ان واقعات میں متعدد افراد زخمی ہوئے اور کم از کم دو ہلاک ہوئے۔

بسنت پر خصوصی ضمیمہخصوصی ضمیمہ
رنگا رنگ تہوار بسنت پر خصوصی پیشکش
بسنت بہار 2005
بسنت کیمرے کی آنکھ نے کیسے دیکھی
بسنت: موسیقی، دعوتیں، ہلاکتیںآپ کی رائے
بسنت: موسیقی، دعوتیں، ہلاکتیں، اسلام، تفریح
بسنتوسنت رِتو سے بسنت
بسنت بہار کی آمد کا جشن بھی تو ہے
بے وفا معشوق
بسنت کے تہوار کی دلہن کے اپنے تقاضے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد