بلوچستان: دوسری رات بھی تاریکی میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان میں دوسرے روز بھی اکثر علاقے بجلی کی سپلائی سے محروم ہیں۔ کوئٹہ میں واپڈا حکام نے بتایا کہ سبی اور اچھ پاور لائن بحال کر دی گئی ہے جس سے سبی اور اچھ کے درمیانی علاقوں میں بجلی کی سپلائی شروع ہو گئی ہے۔ تاہم بلوچستان کو بجلی کی فراہمی کرنے والے مین لائن کی مرمت نہیں ہوئی اور اس میں ایک سے دو ہفتے لگ سکتے ہیں۔ کوئٹہ میں واپڈا کے سربراہ برگیڈیئر تصدق حسین شاہ نے بتایا کہ صوبے کے چبھیس میں سے بائیس اضلاع میں بجلی کی سپلائی متاثر ہے اور اس کی درستگی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ کوئٹہ اور کچھ دیگر علاقوں میں مقامی گرڈ سٹیشنوں سے وقفے وقفے سے بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||