BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 27 January, 2005, 10:34 GMT 15:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’انڈر ورلڈ کا مبینہ سرغنہ ہلاک‘

پولیس
شعیب خان کے بعد کئی دیگر ملزمان کی گرفتاری بھی متوقع تھی
پاکستان کے شہر کراچی میں’انڈر ورلڈ‘ کے سرغنہ سمجھے جانے والے شعیب خان پراسرار طور پر جیل حکام کی تحویل میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

ڈپٹی جیل سپرٹنڈنٹ امان اللہ خان نیازی نے بی بی سی کو بتایا کہ شعیب خان کچھ دنوں سے بیمار تھے اور گزشتہ دو دن سے انہیں جیل کے ہسپتال میں رکھا گیا تھا۔

ان کے مطابق جمعرات کی صبح تین بجے ان کی طبیعت بگڑ گئی اور انہیں جناح ہسپتال کے امراض قلب کے ادارے میں لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

ایک سوال پر پولیس اہلکار نے بتایا کہ شعیب خان شدید ڈپریشن کا شکار تھے۔ تاہم ان کے مطابق تاحال یہ واضح نہیں کہ ان کی موت دل کا دورو پڑنے سے واقع ہوئی یا ڈپریشن سے۔

شعیب خان کے خلاف قتل اور دیگر سنگین جرائم کے کئی مقدمات درج تھے۔ انہیں گزشتہ ماہ کے آخر میں لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا اور رواں ماہ کی سترہ تاریخ کو عدالتی حکم پر انہیں جیل بھیج دیا گیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق وہ فلمساز اسلم ناتھا اور انڈر ورلڈ کے ایک اور اہم رکن ابراہیم عرف بھولو کے قتل میں بھی ملوث قرار دیے گئے تھے۔

شعیب خان کے دو بھائی اور ایک بہنوئی اور کئی ساتھی اس وقت گرفتار ہیں اور ان کے خلاف بھی کئی مقدمات زیر تفتیش ہیں۔حکام کے مطابق شعیب خان کا داؤد ابراہیم سے بھی قریبی تعلق تھا۔

واضح رہے کہ صوبہ سندھ کے وزیراعلیٰ ارباب غلام الرحیم نے چند ہفتے قبل ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ سندھ پولیس کے کئی اعلیٰ افسران کا شعیب خان سے تعلق تھا اور مبینہ طور پر ایسے الزامات کی بنا پر فیاض لغاری کو ’ ڈی آئی جی‘ کے عہدے سے بھی ہٹایا گیا تھا۔

شعیب خان کی گرفتاری کے بعد کہا جا رہا تھا کہ کئی دیگر ملزمان کی گرفتاری بھی متوقع ہے لیکن ان کی اچانک اور پراسرار ہلاکت کے بعد بظاہر لگ رہا ہے کہ معاملہ دب جائے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد