BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 24 January, 2005, 13:16 GMT 18:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’پانچ ارب روپے کی کھالیں فروخت‘

قربانی کا اُونٹ
اس بار جانوروں کی قیمت بیس سے پچیس فیصد زیادہ تھی
اس بار بقر عید پر جانوروں کی مہنگائی کے باوجود گزشتہ برسوں کی نسبت زیادہ تعداد میں قربانی کی گئی۔

لاہور میں ہائیڈ اور سکِن مرچنٹ ایسوسی ایشن کے صدر اور لاہور چیمبر آف کامرس کے نائب صدر شیخ محمد ارشد نے بی بی سی کو بتایا کہ لاہور میں اس سال بقر عید پرگزشتہ سال کے مقابلہ میں تقریباً دس فیصد زیادہ جانوروں کی قربانی کی گئی۔

شیخ ارشد نے بتایا کہ ان کے اندازے کے مطابق بقرعید کے تین دنوں میں لاہور میں کھالوں کی خرید و فروخت سے معلوم ہوتا ہے کہ پچیس ہزار گائے اور بیل قربانی کے لیے ذبح کیے گئے جبکہ تقریباً تین لاکھ بکروں اور مینڈھوں کی قربانی کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ بقرعید پر تقریباً ایک ہزار اونٹ بھی ذبح کیے گئے۔

اس سال قربانی کے جانوروں کی قیمت گزشتہ سال کی نسبت بیس سے پچیس فیصد زیادہ تھی اور عام خیال تھا کہ شاید قربان کیے جانے والے جانوروں کی تعداد کم رہی۔

لاہور ضلعی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صفائی کے عملے کی بنائی گئی خصوصی ٹیموں نے عید کے دنوں میں لاہور شہر سے پانچ لاکھ اوجڑیاں اٹھا کر ٹھکانے لگائیں جس سے قربانی کیے گئے جانوروں کی تعداد کا تخمینہ اور زیادہ ہوجاتا ہے۔

چمڑہ منڈی میں لوگوں کے اندازوں کے مطابق اس بقرعید پر پانچ ارب روپے مالیت کی کھالوں کی خرید وفروخت ہوئی جس کا بڑا حصہ سیاسی اور مذہبی تنظیموں اور رفاہ عامہ کے بڑے اداروں جیسے ایدھی فاؤنڈیشن اور شوکت خانم ہسپتال کو گیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد