BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 20 January, 2005, 18:24 GMT 23:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قربانی آن لائن

قربانی کا اُونٹ
اب گھر بیٹھے جانور کی قربانی ہو سکتی ہے
روائتی طور پرجوں جوں عید الاضحیٰ کا دن قریب آتا ہے منڈی مویشیاں میں بھی تجارتی گہما گہمی بڑھتی جاتی ہےـ مگر انٹرنیٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دور میں اب عیدقربان کی کاروباری سرگرمیاں روایتی کاروباوی منڈیوں تک محدود نہیں۔

کراچی میں موجود انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ایک نجی کمپنی ایور نیوٹیکنالوجیز نے عید سیکریفائس ڈاٹ کام نامی ایک ویب سائٹ بنائی ہے جس کے ذریعے عید الاضحیٰ کے موقعہ پر قربانی ادا کرنے کے خواہش مند افراد قربانی کا جانور آن لائن خرید بھی سکتے اور عید کے روز گھر بیٹھے اس جانور کی قربانی کرواسکتے ہیں۔

صرف یہ ہی نہیں بلکہ اس قربانی کو انٹرنیٹ پر لائیو وڈیو سٹرمنگ (streaming video live) کے ذریعے برائے راست دیکھ بھی سکتے ہیں ـ

عید سیکریفائس ڈاٹ کام کے خالق اور پروجیکٹ کو آرڈینیٹر عرفان احمد کے مطابق اس ویب سائٹ کا مقصد بیرون ملک یا غیر اسلامی ممالک میں مقیم مسلمانوں کو عید الاضحیٰ کے مذہبی تقدس کو برقرار رکھتے ہوئے قربانی کی سہولت مہیا کرنا ہے۔

قربانی کی عید کے دنوں میں نظر آنے والا عام منظر
قربانی کی عید کے دنوں میں نظر آنے والا عام منظر
وہ کہتے ہیں کہ ’عام طور پر مغربی ممالک کے بلدیاتی قوانین جانور حلال یا قربان کرنے کی اجازت نہیں دیتےـ کچھ جگہوں میں مذبح خانوں میں اگر قربانی کر بھی دی جاتی ہے تو وہاں قربانی کا گوشت عید الاضحیٰ کے اصولوں کے مطابق غریبوں اور مستحکین تک پہنچانا دشوار ہوجاتا ہے ـ اس مئلہ کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ویب سائٹ بنائی گئی ہے‘ ـ

اس کے علاوہ انٹرنیٹ پر ایسی دیگر ویب سائٹس موجود ہیں جہاں عید الاضحی پر قربانی کے خواہش مند افراد رقم بھیج کر اپنے نام سے قربانی کروا سکتے ہیں۔

عید سیکریفائس ڈاٹ کام پر صارفین قربانی کا جانوروں کی تصاویر اور ویڈیو کلپ دیکھنے کے بعد اپنی ضرورت اور پسند کے مطابق اسے خرید سکتے ہیں۔

ویب سائٹ پر قربانی کے جانور کی خریداری یا آرڈر کی تصدیق کر دی جاتی ہے پھر خریدار کو ای میل کے ذریعے قربانی کا وقت، پاس ورڈ اور اس ویب سائٹ کا پتا جہاں پر وڈیو سٹریمنگ کے ذریعے برائے راست انٹرنیٹ پراس جانور کی قربانی نشر کی جائے گی ارسال کر دیا جاتا ہے۔

عرفان احمد کے مطابق خریدار کی درخواست پر ایک جانور کی قربانی برائے راست وڈیو سٹریمنگ کے ذریعے بیک وقت دو جگہ نشر کی جا سکتی ہے۔

اس کے علاوہ ویب سائٹ کا عملہ خریدار کی ہدایات کے مطابق کراچی میں موجود فلاحی اداروں یا صارفین کے رشتہ داروں یا مستحکین میں قربانی کی کھال اور گوشت کو تقسیم کرنے کے انتظامات کی ذمہ داری بھی لیتا ہے ـ

عرفان احمد نے کہا کہ اس ویب سائٹ کو تخلیق کرنے کا خیال ان کو پاکستانی اسٹیج کے مزاحیہ فنکار عمر شریف کا ایک مزاحیہ اسٹیج ڈرامہ دیکھ کر آیا جس میں وہ مذاق میں بکرا آن لائن فروخت کرنے کی کوشش کرتےہیں۔

گائےعید کی تیاریاں
عید الاضحیٰ کی تیاریاں تصویروں میں
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد