بھوک سے تنگ ماں اور بچوں کا قتل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کے صوبہ پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں غُربت کے ہاتھوں تنگ آکر ایک عورت نے اپنے تین بچوں کو زہر پِلا کر خود بھی خود کشُی کی کوشش کی جس کے نتیجہ میں اُس کے دو بچے ہلاک ہوگۓ ہیں ۔ پولیس حُکام کے مطابق پروین کا شوہر جعفر علی مختلف جرائم کی پاداش میں اِن دنِوں رحیم یار خان کی ضِلعی جیل میں قید ہے ۔جبکہ جعفر کے والد علی شیر نے بھی اُسے جائیداد سے عاق کر رکھا ہے ۔ پروین اپنے تین کم سن بچوں کے ساتھ اپنے میکے میں رہ رہی تھیں ۔ سنیچر کے روز پروین اپنے شوہر سے مُلاقات کے لیۓ جیل گئی جہاں اُس نے مالی پریشانیوں کا ذکر کیا تو مُبینہ طور پر جعفر علی نے اُسے ڈانٹ پِلا دی ۔ اِس صورتحال سے دلبرداشتہ ہوکر پروین نے گھر آکر اپنے تینوں بچوں کو زہر دینے کے بعد خود بھی پی لیا ۔ زہر خورانی کی وجہ سے دس سالہ مہ وش اور آٹھ سالہ اِبرار ہلاک ہو گۓ جبکہ پروین اور پانچ سالہ سِدرہ کو تشویشناک حالت میں رحیم یار خان کے شیخ زید ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ رحیم یار خان کے تھانہ اے ڈویژن نے پروین کے خلاف قتل اور اقدام ِ خودکُشی کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||