بارشیں: ایبٹ آباد میں چھ ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے شمالی شہر ایبٹ آباد میں مسلسل دو روز کی بارشوں سے جمعہ کی رات ایک مکان گرنے سے چھ افراد ہلاک ہوگئے۔ پشاور میں حکام کے مطابق یہ واقعہ ایبٹ آباد کے نواشہر تھانے کے علاقے میں پیش آیا۔ ہلاک ہونے والوں میں شوہر اور بیوی کے علاوہ ان کے چار بچے بھی شامل ہیں۔ پاکستان کے شمالی علاقوں میں گزشتہ تین روز کے دوران موسلادھار بارشوں سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ پشاور میں محمکہ موسمیات نے ہفتے کی صبح تک نوئے ملی میٹر بارش ریکارڈ کی ہے اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ان موسمی حالات کی وجہ سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||