پاکستان: نماز استسقاء مؤخر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان حکومت نے بارش کے لیے ادا کی جانے والی نماز استسقاء کی ادائیگی آئندہ جمعہ تک ملتوی کردی ہے۔ وزیراعظم شوکت عزیز نے قوم سے اپیل کی تھی کہ ملک بھر میں بدھ آٹھ ستمبر کو نماز استسقاء ادا کی جائے تاکہ ملک میں بارشیں ہوں اور خُشک سالی نہ ہو۔ وزیراعظم کے ترجمان کے مطابق جمعہ مقدس دن ہے اس لیے خصوصی نماز جمعہ تک ملتوی کی ہے۔ وزیر اعظم چھ سے آٹھ ستمبر تک سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔ رواں سال پاکستان میں بارشیں کم ہونے اور گلیشیر بھی قدر کم پگھلنے کی وجہ سے ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ بھی کم ہوا ہے۔ پاکستان میں پانی کی تقسیم کے مجاز ادارے ’ارسا، کے مطابق اس سال تربیلا ڈیم میں گنجائش سے پینتالیس فیصد جبکہ منگلا ڈیم میں چھتیس فیصد کم پانی ذخیرہ ہوا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بارشیں نہ ہوئیں تو پانی کی کمی پچاس فیصد سے بھی بڑھ سکتی ہے جس سے یکم اکتوبر سے شروع ہونے والی ربیع کے موسم میں گندم سمیت دیگر فصلوں کی کاشت بھی شدید طور پر متاثر ہوسکتی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||