BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سندھ: چار ضلعی ناظم برخاست
بلوچستان میں ناظم احتجاج کر رہے ہیں(فائل فوٹو)
بلوچستان میں ناظم احتجاج کر رہے ہیں(فائل فوٹو)
پاکستان میں صوبہ سندھ کی حکومت نے لاڑکانہ، جیکب آباد، میر پور خاص اور دادو کے ضلعی ناظموں کو برخواست کر دیا ہے۔

ان چاروں اضلاع کو حال ہی میں تقسیم کر کے نئے اضلاع بنائے گئے تھے۔

’سیاسی فیصلہ‘
 برطرف کیے جانے والے چاروں ناظم عوام دوست گروپ سے تعلق رکھتے ہیں جو پی پی پی کے تعاون سے منتخب ہوئے تھے۔
جیکب آباد کے ناظم شبیر بجرانی
سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق حکومت سندھ نے چاروں اضلاع کی تقسیم کے بعد ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن افسر یا ڈی سی او (ضلعی رابطہ افسروں) کو نئے اور پرانے اضلاع کا، جن میں سے نئے اضلاع بنائے گئے ہیں، انتظام سنبھالنے کا حکم دیا۔

اے پی پی کی خبر کے مطابق ضلعی رابطہ افسر نئے انتخابات تک ان اضلاع کا انتظام چلائیں گے۔

لاڑکانہ کے ناظم خورشید جونیجو نے بی بی سی بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فون پر بتایا گیا ہے کہ ذرائع ابلاغ پر ان کے برخواست کیے جانے کی خبر چل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون کے تحت ڈی سی او ان جگہ کام نہیں کر سکتے اور وہ حکومت کے فیصلے کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کریں گے۔

جیکب آباد کے ناظم شبیر بجرانی نے کہا کہ برطرف کیے جانے والے چاروں ناظم عوام دوست گروپ سے تعلق رکھتے ہیں جو پی پی پی کے تعاون سے منتخب ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں سرکاری طور کچھ نہیں بتایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے جلد بازی میں جذباتی فیصلہ کیا ہے۔

بجرانی نے کہا کہ اس سے پہلے بلوچستان میں بھی ایک ضلع کو تقسیم کیا گیا تھا جہاں اس وقت کے وزیر اعظم کے ایک عزیز ناظم تھے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کی تقسیم کے بعد ناظم کو ہٹانے کی بجائے ان سے پوچھا گیا تھا کہ وہ کس ضلع کے ناظم بننا چاہتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد