BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 09 December, 2004, 17:54 GMT 22:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بلوچستان: زچگی کے دوران زیاد اموات

بلوچستان
’بلوچستان میں دور دراز علاقوں میں طبی سہولیات کم ہیں‘
بلوچستان میں زچگی کے دوران خواتین کی شرح اموات سب سے زیادہ بتائی گئی ہے۔ اِس کی وجوہات دور دراز علاقوں میں طبی سہولیات کافقدان اور غیر تربیت یافتہ دائیوں کا استعمال شامل ہیں۔

پاکستان میں خواتین کی صحت کے مسائل کے بارے میں پچھتر ملین ڈالر سے ایک منصوبہ شروع کیا گیا ہے جس کے تحت ملک کے بیس اضلاع میں خواتین کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ بلوچستان کے چار اضلاع اس منصوبے میں شامل نہیں۔

جمعرات کو کوئٹہ میں ایک سیمینار میں بڑی تعداد میں ڈاکٹر اور ماہرین موجود تھے جو خواتین کی بیماریوں کے حوالے سے اپنے اپنے مقالے پیش کر رہے تھے۔ اس منصوبے کی ڈائریکٹر شاہین مسعود نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ پاکستان میں ہر بیس منٹ بعد ایک خاتون زچگی سے متعلقہ بیماری سے ہلاک ہو جاتی ہے۔

پاکستان میں زچگی کی وجہ سے شرح اموات ایک لاکھ میں ساڑھے تین سو ہے جبکہ بلوچستان میں یہ شرح چار سو سے سات سو تک ہے جو کہ ایک اندازے کے مطابق ایشیا میں سب سے زیادہ ہے۔

ماہرین نے بتایا ہے کہ بلوچستان میں کوئٹہ کے بعد دوسرے بڑے شہرخضدار میں یہ شرح سات سو تک ہے تو دیگر دور دراز اور پسماندہ علاقوں کی کیا صورتحال ہو گی۔

زنانہ امراض کی پروفیسر ڈاکٹر نائلہ احسان نے بتایا ہے کہ بلوچستان میں دور دراز آبادیاں ہیں جہاں نہ سڑکیں ہیں اور نہ بجلی ہے۔ اس کے علاوہ تعلیم کا فقدان ہے اور غربت حد سے زیادہ ہے۔

ان علاقوں میں رہنے والے لوگ بنیادی مرکز صحت تک پہنچ ہی نہیں پاتے اور اگر پہنچ جائیں تو ان مراکز میں سہولیات نہیں ہوتیں۔ یہاں اسی فیصد خواتین گھروں میں زچگی کے کیسز کراتی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد