BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 03 December, 2004, 13:17 GMT 18:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سرحد میں تعلیمِ بالغاں کا منصوبہ

News image
صوبہ سرحدمیں ناخواندگی ایک اہم مسئلہ ہے
پاکستان کے صوبہ سرحد میں وفاقی حکومت کی مدد سے اٹھارہ لاکھ افراد کو دو برسوں میں خواندہ بنانے کا ایک نیا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت کے خودمختار قومی ادارہ برائے انسانی ترقی نے ایک معاہدے پر جمعہ کے روز دستخط کئے ہیں۔

ماضی کے تعلیم بالغاں جیسے کئی منصوبوں سے یہ تازہ منصوبہ کس طرح مختلف اور کامیاب ہوگا اس بارے میں تو فیصلہ وقت ہی کرے گا لیکن اس منصوبے کے منتظمین فل الحال کافی پراُمید نظر آتے ہیں۔

صوبائی حکومت اور قومی کمیشن برائے انسانی ترقی یعنی این سی ایچ ڈی کے اہلکاروں نے وزیِراعلیٰ ہاوس پشاور میں وزیِراعلیٰ سرحد اکرم خان درّانی کی موجودگی میں اس دو سالہ معاہدے پر دستخط کئے۔

آٹھ کروڑ روپے کے اس منصوبے میں سے چھ کروڑ صوبائی حکومت جبکہ دو کروڑ روپے این سی ایچ ڈی ادا کرے گا۔ اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں اکتوبر دو ہزار چھ تک صوبے کی چوبیس اضلاع میں اٹھارہ ہزار خواندگی مراکز کھولے جائیں گے۔

ان مراکز میں نو سال سے لے کر انتالیس برس تک کے مرد اور عورتیں بنیادی تعلیم حاصل کر سکیں گی۔ ان کے لیے اردو کی تین اور حساب کی ایک کتاب پر مشتمل چار ماہ کا ایک مختصر کورس بھی مرتب کیا گیا ہے۔

این سی ایچ ڈی کے سربراہ ڈاکٹر نسیم اشرف نے بعد میں صحافیوں کو بتایا اس اہم منصوبے کے آغاز سے سرحد ملک کا پہلا صوبہ بن گیا ہے جہاں اتنے بڑے پیمانے پر ایسا پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔

سرکاری گنتی کے مطابق صوبہ سرحد میں پچاس لاکھ افراد ناخواندہ ہیں جس میں نو سال کی عمر تک پہنچنے والے تین لاکھ ناخواندہ بچوں کا ہر سال اضافہ ہو رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر نسیم کا کہنا تھا کہ ماضی کے برعکس اس منصوبے کی کامیابی کے امکانات اس لئے روشن ہیں کہ اس میں مقامی آبادی کو ملوث کیا جائے گا، اسے پہلے ملک کے سولہ اضلاع میں پرکھا جا چکا ہے اور اسے کامیاب بنانے میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں سنجیدہ ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد