BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 04 June, 2004, 19:27 GMT 00:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
40 لاکھ بچے تعلیم سے محروم

سکول
صوبہ پنجاب میں ہر سال تعلیم پر اربوں روپے خرچ ہو نےکے باوجود چالیس لاکھ بچے میٹرک سے پہلے ہی سکول چھوڑ دیتے ہیں۔

پنجاب کے صوبائی وزیر تعلیم عمران مسعود نے اسمبلی کو بتایا کہ صوبہ میں چالیس لاکھ بچے اور نوے فیصد لڑکیاں میٹرک مکمل کرنے سے پہلے ہی سکول چھوڑ دیتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سکول چھوڑنےوالوں کا یہ تناسب غربت کی وجہ سے ہے۔

محکمئہ تعلیم پر بحث کےد وران صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبہ میں ترییسٹھ ہزار ایک سو سترہ سکول ہیں جن میں نوے لاکھ بچے زیرتعلیم ہیں۔

تعلیم کے حوالے سے مسائل کا ذکرکرتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہا کہ بہت سے سکولوں کی عمارتیں بغیر چار دیواری کے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان حالات کو بہترکرنےکے لئے حکومت سکولوں کی تعمیر اور مرمت پر اکیس ارب روپے خرچ کررہی ہے۔

رواں مالی سال کے دوران صوبےمیں تعلیم پر تینتالیس ارب روپے خرچ کیے گۓ جبکہ محکمئہ تعلیم کے چھ لاکھ ملازمین کی تنخواہوں پر چھبیس ارب روپے خرچ کیے جاتے ہیں۔

ایک رکن اسمبلی سمیع اللہ خان نے کہا کہ آٹھ ہزار نو سو تئیس سکول ایسے ہیں جن کی عمارتیں نہیں ہے اور بائیس ہزار سکولوں میں پینے کا پانی اور بجلی میسر نہیں ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ حکومت سکول چھوڑنے والوں کی شرح میں کمی، نصاب کی درستگی اور اساتذہ کی تربیت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

انھوں نےیقین دلایا کہ صوبے میں ڈراپ آوٹ کی شرح کم کی جاۓ گی اور سکولوں میں بچوں کے داخلہ کو بڑھایاجاۓ گا۔

انھوں نے کہا کہ سکولوں کی فیس سے بیالیس کروڑ روپے وصول ہورہے تھے لیکن حکومت نے تعلیم مفت کردی ہےاور پانچویں جماعت تک کے طالبعلموں کے لیے مفت کتابیں بھی فراہم کی جارہی ہیں تاکہ لوگ غر بت کی وجہ سے بچوں کو سکولوں سے نہ نکالیں۔

انھوں نے کہا کہ تعلیم کے معیار کو بہتر کرنے کے لیے ہر ضلع کو پندرہ کروڑ روپے دیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد