سفارتکار کے اغوا اور قتل کا مقدمہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی پولیس نے ایک شخص پر ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کے قتل کا مقدمہ قائم کر دیا ہے۔ ملزم کا نام محمد اسلم بتایا جا رہا ہے۔ وہ برطانوی شہریت رکھتے ہیں۔ ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر روندرا ماترے کو بیس سال پہلے برمنگھم سے اغوا کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔ مسٹر ماترے کو اس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ دفتر سے گھر جا رہے تھے۔ ان کی لاش دو دن بعد لیسٹرشائر کے ایک فارم سے ملی تھی۔ جموں کشمیر لبریشن آرمی نامی تنظیم نے ان کو اغوا کرنے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ جموں کشمیر لبریشن آرمی نے ہندوستانی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ کشمیری علیحدگی پسند رہنما مقبول بٹ کو رہا کر دے ورنہ وہ سفارتکار کو قتل کر دیں گے۔ جب ہندوستانی حکومت نے یہ مطالبہ ماننے سے انکار کیا تو روندر ماترے کو ہلاک کر دیا گیا۔ ہندوستانی حکومت نے بعد میں مقبول بٹ پر دہشت گردی کے الزام میں مقدمہ چلا کر انہیں پھانسی دے دی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||