BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 26 September, 2004, 23:17 GMT 04:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اخروٹ آباد کے لوگوں کا احتجاج

کوئٹہ
کوئٹہ میں کئی ماہ سے فرقہ وارانہ وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے
کوئٹہ شہر کے قریب آبادی خروٹ آباد کے مقامی لوگوں نے اتوار کے روز سڑک بند کردی اور گزشتہ روز پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے نوجوان کی میت کو سڑک درمیان رکھ دیا۔

ان لوگوں کا موقف تھا کہ پولیس نے نوجوان عبدالکریم کو بے گناہ مارا ہے اور سخت جسمانی تشدد کیا ہے۔

پولیس کو شبہہ تھا کہ ایک مکان میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سی آئی اے پولیس کی گاڑی پر حملہ کرنے والے افراد روپوش ہیں۔ عبدالکریم بھی وہیں موجود تھا جسے پولیس نے حملہ آور سمجھ کر اس کی ٹانگوں اور سینے پر گولیاں ماردیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ عبد الکریم کی ٹانگ پر گولی تو پہلے مار دی گئی تھی، سینے پر گولی جسمانی تشدد کے بعد ماری گئی۔

کریم کے والد عبدالغفار نے بتایا ہے کہ اگر یہ بھی سمجھ لیا جائے کہ اس کا بیٹا دہشت گرد تھا جو کہ غلط ہے پھر بھی اسے گولی مارنے کی کیا ضرورت تھی۔

مظاہرین نے تین گھنٹے تک روڈ بلاک رکھا اور پولیس کے خلاف سخت نعرہ بازی کی ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ پولیس اہلکاروں کے خلاف رپورٹ درج کی جائے، انھیں نوکری سے معطل کیا جائے اور واقعہ کی عدالتی انکوائری کی جائے۔

اس بارے میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس پرویز رفیع بھٹی سے رابطہ قائم کیا تو انھوں نے مظاہرین کے موقف کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایسی صورتحال ہے تو عبدالکریم کنویں کے اندر کیوں چھپ گیا تھا۔ تاہم انھوں نے کہا ہے کہ واقعہ کی عدالتی انکوائری کرائی جائے گی جو کہ ایک معمول ہے۔ مظاہرین کے مطالبے پر متعلقہ پولیس اہلکاروں کو معطل کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز نامعلوم افراد نے وحدت کالونی کے قریب ڈی ایس پی سی آئی اے نثار کاظمی کی گاڑی پر حملہ کیا تھا جس میں تین پولیس اہلکار ہلاک اورڈی ایس پی سمیت تین اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔

حملہ آوروں کے تعاقب کے لیے جانے والے پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک نوجوان کو ہلاک ہو گیاتھا جس کے بارے میں پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ نوجوان حملہ آور ہی تھا۔

ڈی آئی جی نے کہا تھا کہ یہ فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات کی ہی ایک کڑی ہے کیونکہ نثار کاظمی فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات کی تحقیقات کر رہے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد