BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 11 September, 2004, 22:26 GMT 03:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کوئٹہ کے نواح میں چار قتل

کوئٹہ
کوئٹہ میں بھی جرائم بڑھتے جا رہے ہیں
کوئٹہ کے نواہی دیہات کلی اغبرگ میں ایک گھر سے ایک عورت اور اس کی تین بچیوں کی لاشیں ملی ہیں جنھیں کلہاڑی کے وار کرکے بیدردی سے قتل کیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے بتایا ہے کہ انہیں شبہ ہے کہ یہ قتل اس عورت کے شوہر اختر محمد نے کیےہیں جو اس وقت فرار ہے۔

سنیچر کی شام سول ہسپتال میں چار لاشیں لائی گئیں جنھیں کم سے کم پانچ روز قبل قتل کیا گیا تھا۔ کوئٹہ سے کوئی بیس کلو میٹر مغرب میں کلی اغبرگ کے ایک گھر سے سنیچر کی صبح عجیب سی بو آنا شروع ہوئی تو لوگوں نے گھر کا تالا توڑا۔ اندر انھیں ایک عورت کے ساتھ تین بچیوں کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق بچیوں کے نام پلوشہ عمر چھ سال، شاہینہ عمر تین سال اور شگفتہ عمر ڈیڑھ سال ہے۔ ان کے سر پر کلہاڑی کی الٹی طرف سے وار کیے گئے تھے۔

تھانہ نوحصار کے انسپکٹر امین اللہ خلجی نے بتایا کہ میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ جس روز یہ قتل ہوئے ہیں اس روز اختر محمد نے اپنے بھائیوں کو بتایا تھا کہ وہ اپنی بچی کو ڈاکٹر کے پاس لے جا رہا ہے ۔ اس روز کے بعد سے اختر محمد نظر نہیں آیا اور گھر کو تالا لگا ہوا تھا۔

گھریلو ناچاقی اور قتل کی بنیادی وجہ تاحال معلوم نہیں ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد