BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 25 September, 2004, 02:51 GMT 07:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کشمیر پراک نئی بات: رشید
مشرف اور منموہن سنگھ
صدر مشرف وزیرِ اعظم منموہن سنگھ کو البم پیش کر رہے ہیں
پاکستان کے وزیر اطلاعات شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ صدرجنرل پرویز مشرف اور وزیر اعظم منموہن سنگھ کے درمیان مذاکرات انتہائی مثبت رہے۔

شیخ رشید احمد نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ منموہن سنگھ تمام مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کے بنیادی مسئلہ کشمیر کا مسئلہ ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نے تسلیم کیا کہ کوئی ایسی بات نہ کی جائے جو بدمزگی کا موجب بنے۔

انہوں نے کہا کہ ’ہاں ایک بات نئی ہوئی ہے کہ جو وہ کہتے تھے کہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے یا ہم کہتے تھے کہ ہماری شہ رگ ہے اس سے ایک درمیانی راستہ جو سب کے لیے قابل قبول ہو، جس میں سارے فریق پاکستان، بھارت، کشمیر مذاکرات کریں، اور اس کو ایک مناسب وقت میں شکل دی جائے تاکہ اس خطے میں امن کی فضا ہو‘۔

شیخ رشید نے کہا کہ منموہن سنگھ کو حکومت میں آئے ابھی صرف تین ماہ ہوئے ہیں اور اتنے عرصہ میں کشمیر کو ایک متنازعہ مسئلہ تسلیم کرنا اور مثبت رویہ اختیار کرنا اہم بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس تاثر سے ہٹ کر کہ کون جیتا اور کون ہارا دونوں ملک آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پوری بات نہیں بتا سکتے اور یہ کہ ابھی مزید ملاقاتیں ہوں گی اور بات آگے چلے گی۔

اقوام متحدہ کی قرادادوں کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس بات کو اس لیے نہیں چھیڑا گیا کہ اگردونوں فریق ایک ہی جگہ کھڑے رہیں تو بات آگے نہیں بڑھتی۔ لیکن انہوں نے کہا کہ یہ سمجھنا غلط ہوگا کہ لائن آف کنٹرول کی حیثیت تبدیل کرنا مسئلے کا حل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادیں ہی اصل چیز ہیں اور حکومت ان سے دستبردار نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی خواہش کے مطابق ان پر عمل ہونا چاہیے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد