BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 18 September, 2004, 11:35 GMT 16:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یوسف رضا کو دس سال سزا

قومی احتساب بیورو
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی کے سابق سپیکر سید یوسف رضا گیلانی کو احتساب عدالت نے ایک مقدمے میں دس سال قید اور دس کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ سزا سنائے جانے کے بعد انہیں پولیس نے حراست میں لے کر اڈیالہ جیل بھیج دیا ہے۔

ان پر الزام تھا کہ انہوں نے بطور سپیکر قومی اسمبلی اختیارات کا مبینہ طور پر غلط استعمال کرتے ہوئے تین سو کے لگ بھگ لوگوں کو قواعد کے خلاف ملازمتیں دی تھیں۔

راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج منظور حسین ملک کی جانب سے جب سزا سنائی گئی اس وقت آصف علی زرداری بھی عدالت میں اپنے ایک مقدمے کے سلسلے میں موجود تھے۔

یوسف رضا گیلانی نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسے ہی فیصلے کی توقع تھی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ احتساب عدالتیں ایک فوجی جرنیل کی سربراہی میں قائم احتساب بیورو کی ماتحت ہیں۔

یوسف رضا گیلانی کو کچھ عرصہ پہلے ایک مختلف مقدمے میں سرکاری رہائش گاہ کے غیر قانونی استعمال اور ٹیلی فون کی سہولت کے غلط استعمال کے الزامات میں پانچ سال سزا سنائی گئی تھی۔

اس سزا کے خلاف انہوں نے لاہور ہائی کورٹ میں اپیل کر رکھی ہے اور عدالت عالیہ نے انہیں ضمانت پر رہا کردیا تھا۔

اس موقع پر آصف علی زردادی نے جو پونے آٹھ برس سے قید میں ہیں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر غریبوں کو ملازمت دینا جرم ہے تو پھر سابق جرنیلوں کو ملازمتیں دینا اس سے بڑا جرم ہے۔ انہوں نے دھمکی آمیز انداز میں کہا کہ وقت بدلنے میں دیر نہیں لگتی اور آج کے حکمرانوں کو اپنے غیر قانونی اقدامات کو بھولنا نہیں چاہیے۔

دریں اثناء راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج نے پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری کی ایک درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں ہسپتال کے لان میں چہل قدمی یعنی واک کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

آصف علی زرداری جو پونے آٹھ برس سے مسلسل قید ہیں انہیں اسلام آباد کی سرکاری ہسپتال’پِمز‘ کے نجی وارڈ کے ایک کمرے کو سب جیل قرار دے کر رکھا گیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد