ملتان کے سابق میئر کو سزا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ملتان کے سابق مئیر اور پیپلز پارٹی پاکستان سے وابستہ صلاح الدین ڈوگر کو ایک احتساب عدالت نے بدعنوانی کے ایک ریفرنس میں قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ ان کو بدعنوانی کے ریفرنس میں دوسری بار سزا سنائی گئی ہے۔ لاہور کی ایک احتساب عدالت کے جج شفقات احمد نے صلاح الدین ڈوگر کو انیس سو اٹھاسی اور بانوے کے درمیان ملتان کی میونسپل کارپوریشن کے مئیر کی حیثیت سے دس ٹھیکوں میں سات ٹھیکیداروں سے پیشگی انکم ٹیکس وصول نہ کرکے قومی خزانہ کو نقصان پہنچانے کے الزام میں سزا سنائی۔ جج نے صلاح الدین ڈوگر کو پانچ سال قید، ستر لاکھ ،سولہ ہزار تین سو چوراسی روپے جرمانہ ، دس سال کے لیے عوامی عہدے کے سے نااہلی اور دس سال کے لیے کسی مالیاتی ادارہ سے سہولت حاصل کرنے کی نااہلی کی سزا سنائی۔ یہ ریفرنس قومی احتساب بیورو کی جانب سے سن دو ہزار میں دائر کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے احتساب عدالت صلاح الدین ڈوگر کو ناجائز اثاثے بنانے کے الزام میں سن دو ہزار دو میں دائر کیے گۓ ایک ریفرنس میں دس سال قید، دو کروڑ روپے جرمانہ اور ملتان میں ان کی پانچ جائیداوں (ہوٹل وغیرہ) کی بحق سرکار ضبطی کی سزا سناچکی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||