BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 14 September, 2004, 08:59 GMT 13:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مکین: مدرسے میں فوجی کارروائی

علاقے میں فوج نے حالیہ دنوں میں متعدد کارروائیاں کی ہیں
علاقے میں فوج نے حالیہ دنوں میں متعدد کارروائیاں کی ہیں
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں اطلاعات کے مطابق مکین کے علاقے میں سیکورٹی فورسز نے منگل کی صبح ایک مدرسے پر گولہ باری شروع کی ہے جہاں حکام کو شک ہے کہ القاعدہ کے غیرملکی افراد نے پناہ لے رکھی ہے۔

مکین سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق گولہ باری سے مولانا محمد شفیق کے مدرسے کی دیواریں گر گئی ہیں جب کہ قریب میں مولانا کا مکان بھی گولوں کی زد میں آیا ہے۔ البتہ کسی جانی نقصان کی اطلاع ابھی نہیں ملی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مدرسے میں غیرملکیوں اور ان کے مقامی حامیوں نے پناہ لے رکھی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مولانا خود بھی حکومت کو مطلوب ہیں۔

فی الحال سیکیورٹی دستے گولہ باری کر رہے ہیں لیکن انہوں نے زمینی کارروائی شروع نہیں کی ہے۔

ایک مقامی قبائلی جنگجو عبداللہ محسود نے بھی اسی قسم کی اطلاعات ملنے کی تصدیق کی ہے۔ ٹیلیفون پر بی بی سی اردو ڈاٹ کام سے بات چیت میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ مزاحمت میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے، البتہ انہوں نے واضع کیا کہ یہ جنگ پاکستان نہیں بلکہ امریکہ کہ خلاف کی جا رہی ہے۔

عبداللہ نے جنوبی وزیرستان کی تمام سڑکوں کو فوجی نقل و حرکت کے لئے ناقابل استعمال بنانے کا بھی دعوی کیا۔

درین اثناء روغا کے علاقے میں عینی شاہدوں کے مطابق تازہ فوجی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے فوجیوں کو روغا فورٹ میں اتارنے کی خبر بھی دے رہے ہیں۔ یہ علاقہ وانا سے تقریبا ستر کلومیٹر شمال مشرق میں واقعے ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد