لاہور: رینجرز پر حملہ، متعدد گرفتار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لاہور کے نواح میں رینجرز کے جوانوں سے بھری گاڑی پر نامعلوم نقاب پوش افراد نے فائرنگ کردی جس سے رینجرز کے چار جوان شدید زخمی ہوگۓ۔ آخری اطلاعات کے مطابق اس سلسلے رینجرز حکام نے متعدد گرفتاریوں کی تصدیق کی ہے تاہم تعداد نہیں بتائی۔ بتایا گیا ہے کہ رینجرز ایک گاڑی پر جوان لانگ والا پوسٹ کی طرف جا رہے تھے۔ جب وہ کالا خطائی روڈ پر ساراں والا گاؤں کے پاس پہنچے تو دو نقاب پوش افراد نے گاڑی پر فائرنگ شروع کردی۔ اس فائرنگ سے لانس نائک جاوید، حوالدار ضیغم اور دو سپاہی یاسین اور منظر شدید زخمی ہوگۓ۔ رینجرز کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگۓ۔ رینجرز کے بڑے افسران موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو شہر کے ایک سرکاری ہسپتال میں داخل کرادیاگیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||