BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 30 June, 2004, 12:53 GMT 17:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وزراء کے محکمے تبدیل نہیں ہوئے

نئی کابینہ
شیخ رشید نئی کابینہ میں بھی وزیراطلاعات ہیں
پاکستان کے وزیر اطلاعات شیخ رشید احمد نے اخباری کانفرنس کو بتایا ہے کہ وزیراعظم چودھری شجاعت کی کابینہ کے ستائیس وزراء نے حلف اٹھالیا ہے۔ جن میں ان کے مطابق سابق کابینہ کے پچیس جبکہ دو نئے وزراء کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق کابینہ کے کسی وزیر کا محکمہ تبدیل نہیں کیا گیا جبکہ نئے وزراء کے محکموں کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ کانفرنس میں مستقبل کے اعلان کردہ وزیراعظم شوکت عزیز اور وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام الرحیم بھی موجود تھے۔

وفاقی وزراء کے قلمدان
راؤ سکندر اقبال: سینیئر وزیر کے درجے کے ساتھ محکمہ دفاع و دفاعی پیداوار
آفتاب شیر پاؤ: پانی و بجلی
فیصل صالح حیات: داخلہ
بابر خان غوری: مواصلات
اویس احمد خان لغاری: انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن
چودھری نوریز شکور: پیٹرولیم و قدرتی وسائل
عبدالحفیظ شیخ: نجکاری
غوث بخش مہر: ریلوے
ہمایوں اختر: تجارت
لیاقت جتوئی: صنعت و پیداوار
خورشید محمود قصوری: خارجہ
محمد نصیر خان: صحت
سردار یار محمد رند: خوراک وزراعت
شوکت عزیز خزانہ
شیخ رشید احمد: اطلاعات
سید صفوان اللہ: ہاؤسنگ و تعمیرات
زبیدہ جلال: تعلیم
فاٹا سے رکن اسمبلی ڈاکٹر غازی گلاب جمال اور سینیٹر محمد اجمل خان نئے وفاقی وزراء ہیں جن کے محکموں کا اعلان ہونا باقی ہے۔

شوکت عزیز کو رکن اسمبلی منتخب کرانے کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ انہیں بارہ اراکین اسمبلی نے اپنی نشستیں خالی کرنے کی پیشکش کی ہے، تاہم وہ کہہ رہے تھے کہ انہیں دو حلقوں سے انتخاب لڑانے کا سوچ رہے ہیں۔ حلقوں کا اعلان چودھری شجاعت کریں گے۔

وزیراعظم ظفراللہ جمالی نے چھبیس جون کو مستعفی ہونے کے ساتھ کابینہ بھی توڑنے کا اعلان کیا تھا اور یوں پاکستان تین دن تک بغیر کابینہ اور وزیراعظم کے چل رہا تھا۔

ستائیس رکنی نئی کابینہ میں بیس وفاقی اور سات مملکتی وزراء شامل ہیں ۔ فاٹا سے تعلق رکھنے والے دونوں نئے وزراء کو وفاقی وزیر بنایا گیا ہے۔

وزیراعظم چودھری شجاعت کی کابینہ میں اٹھارہ وفاقی وزراء اور ان کے محکموں کی تفصیل یوں ہے۔

راؤ سکندر اقبال بدستور سینیئر وزیر کے درجے کے ساتھ محکمہ دفاع و دفاعی پیداوار، آفتاب شیر پاؤ پانی و بجلی، فیصل صالح حیات داخلہ، بابر خان غوری مواصلات، اویس احمد خان لغاری انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن، چودھری نوریز شکور پیٹرولیم و قدرتی وسائل کے وفاقی وزیر ہیں ۔

وزرائے مملکت اور محکمے
محمد رضا حیات ھراج: قانون و انصاف و پارلیمانی امور
خالد خان لوند: پانی وبجلی
حامد یار ھراج: صحت
میجر ریٹائرڈ حبیب اللہ وڑائچ: دفاع و دفاعی پیداوار
میجر ریٹائرڈ طاہر اقبال: ماحولیات
رئیس منیر احمد: اقلیت، ثقافت، کھیل ، سیاحت، اور نوجوانوں کے امور
سکندر حیات بوسن: خوراک و زراعت

جبکہ عبدالحفیظ شیخ نجکاری، غوث بخش مہر ریلوے، ہمایوں اختر تجارت، لیاقت جتوئی صنعت و پیداوار، خورشید محمود قصوری خارجہ، محمد نصیر خان صحت، سردار یار محمد رند خوراک وزراعت، شوکت عزیز خزانہ، شیخ رشید احمد اطلاعات، سید صفوان اللہ ہاؤسنگ و تعمیرات اور زبیدہ جلال تعلیم کے محکموں کے وفاقی وزراء ہونگے۔

فاٹا سے رکن اسمبلی ڈاکٹر غازی گلاب جمال اور سینیٹر محمد اجمل خان نئے وفاقی وزراء ہیں جن کے محکموں کا اعلان ہونا باقی ہے۔

سات مملکتی وزراء میں محمد رضا حیات ھراج قانون و انصاف و پارلیمانی امور، خالد خان لوند پانی وبجلی، حامد یار ھراج صحت، میجر ریٹائرڈ حبیب اللہ وڑائچ دفاع و دفاعی پیداوار، میجر ریٹائرڈ طاہر اقبال ماحولیات، رئیس منیر احمد اقلیت، ثقافت، کھیل ، سیاحت، اور نوجوانوں کے امور، اور سکندر حیات بوسن خوراک و زراعت کے مملکتی وزیر ہوں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد