BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 24 June, 2004, 05:38 GMT 10:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’جنت‘ کے دکھی انسان

کشمیری خاندان
سالوں بعد اپنوں کو دیکھ کر آنسو چھلک پڑے
دریائے نیلم کے کنارے ایک چھوٹے سے کمرے میں تین دن تک بوڑھے اور جوان مرد اور عورتوں کی آنکھوں میں اپنے چاہنے والوں کی تصویروں کے سامنے کبھی خوشی اور کبھی جدائی کا غم دیکھنے کے بعد ذہن میں ریاست ، حکومت اور سیاست کے وہ سب تصورات جو لڑکپن سے ہر ایک کو پڑھائے جاتے ہیں کچھ گڈ مڈ سے ہوگئے۔

کس کا ملک، کونسی ریاست ، کیسی حکومت؟

جو سیاسی ڈھانچے انسان نے خود اپنے لیے بنائے وہی اسے کس قدر کرب میں مبتلا کر رہے ہیں۔

یا شائد میں ہی کچھ جذباتی ہورہا ہوں۔ لیکن کیوں جذباتی نہ ہوں؟ تین دن تک بوڑھے اور جوان مرد اور عورتوں کی آنکھوں میں آنسو دیکھنے کے بعد یقیناً دنیا مختلف سی نظر آتی ہے۔

کس ملک کا قومی مفاد کیسے داؤ پر لگا؟ میں یہ سوچوں یا خواجہ صلاح الدین کی آنکھوں میں دیکھوں جو اپنی طرف سے جواں مردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے آنسو روکتا ہے لیکن پھر بھی اس کی آنکھیں نم ہوجاتی ہیں۔

قوم پرستی، خود مختاری یا حاکمیت کے تصورات کی گھتیاں سلجھاؤں یا حفیظہ بیگم کو دیکھوں جو ویڈیو اپ لنک ہونے سے پہلے ہی اس خیال سے رونا شروع کر دیتی ہے کہ انیس سال بعد وہ پہلی مرتبہ اپنی ماں کی شکل دیکھ پائے گی۔

ایک کشمیری خاندان
’خدا نے چاہا تو ضرور ملیں گے‘

سب گڈمڈ ہوگیا۔

یہ کس کا ملک ہے اور کسے ملنا چاہئیے؟ یہ کیسے ہوگا اور کب ہوگا؟ کوئی بھی نہیں جانتا۔

ریڈیو، ٹی وی اور انٹرنیٹ پر روتے ہوئے کشمیریوں کے آنسو دیکھ کر بہت سے دیکھنے اور سننے والوں کے دل پسیجے ہونگے اور میڈیا کےلیے شائد یہ ایک گڈ سٹوری سے زیادہ کچھ نہ ہو لیکن تین دن تک میں یہی سوچتا رہا کہ کیا گزرتی ہوگی ان پر جو اتنے کیمروں کے سامنے اور اس خیال سے بخوبی واقف کے لاکھوں لوگ انہیں دیکھ اور سن رہے ہیں پھر بھی سٹوڈیو کی پیچیدہ مشینوں اور تاروں کے گچھوں کے درمیان کہیں ایک چھوٹی سی سکرین پر اپنے کسی چاہنے والے کی تصویر دیکھ کر بس رو دیتے ہیں۔

بہت ہوگیا یہ emotionalism میرا دل بہت کمزور ہے میں اب کشمیر سے جارہا ہوں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد