بنّوں میں دھماکہ، چار فوجی زخمی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع بنوں سے ملنے والی خبروں میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز شام گئے وہاں ہونے والے ایک دھماکہ میں چار فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ فوجی ایئرپورٹ سے چھاؤنی کی طرف جا رہے تھے کہ راستے میں آزاد منڈی کے مقام پر دھماکہ ہوا۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ دھماکہ کس چیز کا تھا۔ ان فوجیوں کا تعلق سندھ رجمنٹ سے بتایا جاتا ہے۔ زخمی فوجیوں کو سی ایم ایچ میں داخل کر دیا گیا ہے۔ پشاور سے بی بی سی کے نامہ نگار رحیم اللہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ جب سے جنوبی وزیرستان میں فوجی آپریشن شروع کیا گیا ہے بنوں میں ہونے والا یہ چوتھا دھماکہ ہے۔ ضلع بنوں جنوبی وزیرستان کے شمال مشرق میں واقع ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||