BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 07 June, 2004, 14:36 GMT 19:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شکئی: لشکر کو کامیابی نہیں ہوئی

News image
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں احمدزئی وزیر قبائل کا مسلح لشکر بالآخر حرکت میں آگیا ہے اور اس نے شکئی کے علاقے میں القاعدہ کے مشتبہ غیرملکی عناصر کی تلاش کا کام شروع کر دیا ہے۔

لیکن آخری اطلاعات تک لشکر کو کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی تھی۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے دور افتادہ پہاڑی علاقے شکئی میں مسلح لشکر نے کئی روز کی تاخیر کے بعد پیر کی صبح کارروائی شروع کی۔

چار سے پانچ ہزار افراد پر مشتمل لشکر کئی گروپوں میں کارروائی کر رہا ہے۔

آخری اطلاعات آنے تک اسے کسی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا۔

قبائلی علاقوں کے لئے سیکورٹی کے نگران محمود شاہ نے بتایا کہ لشکر نے ایدک اور داوڑبی نامی دو مقامی افراد کے مکانات کی تلاشی لی جبکہ شکئی کے شمال میں مندتو اور ٹپغر نامی پہاڑی سلسلے میں قدرتی غاروں کی بھی چھان بین کی لیکن کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت لشکر کی کارکردگی پر مختلف ذرائع سے کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت سے لشکر کی دیانت بھی چھپی نہیں۔

البتہ لشکر کی کامیابی کے امکانات کے بارے میں مقامی لوگ زیادہ پراُمید نظر نہیں آرہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ لشکر نے شکئی میں دو دن کے قیام کے بعد کارروائی شروع کی ہے جس دوران انہیں خدشہ ہے القاعدہ کے مشتبہ عسکریت پسند علاقہ چھوڑ چکے ہونگے۔

احمدزئی وزیر قبائل کا یہ لشکر دو روز سے شکئی میں القاعدہ کے مشتبہ افراد کے خلاف کارروائی کے لئے مقامی قبائل سے مذاکرات میں مصروف تھا۔

اس تلاشی کی اجازت اتوار کی شام کو ملی۔ شکئی میں آباد مقامی قبائل کو اعتراض تھا کہ وہ بار بار تلاشی کے لئے تیار نہیں ہونگے اور لشکر کے لئے تلاشی کی یہ آخری اجازت ہوگی۔ لیکن بعد میں انہوں نے یہ اعتراض واپس لے لیا۔

یاد رہے کہ اس لشکر میں نیک محمد کا یارگل خیل قبیلہ شامل نہیں ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد