پاک امریکہ میٹنگ نہیں ہو سکی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور امریکی فوجیوں کے درمیان سرحدی ابہام دور کرنے کی خاطر شمالی وزیرستان کے لوڑا منڈی کے پہاڑی علاقے میں متوقع ملاقات منگل کو نہیں ہوسکی۔ اسلام آباد میں پاکستانی فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ’ملاقات سفری مسائل کی وجہ سے نہیں ہوسکی اور اب یہ جمعرات کو متوقع ہے۔‘ حکام کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں جسے فوجی زبان میں فلیگ میٹنگ کہا جاتا ہے مستقبل میں غلط فہمیوں سے بچنے اور ابہام کو دور کرنے کے لئے اقدامات پر غور ہوگا۔ پاک افغان سرحد پر بسنے والے مقامی پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ مئی کے مہینے میں کئی مرتبہ امریکی فوجی سرحد پار کرکے پاکستانی علاقے میں گھس آئے اور تلاشی اور پوچھ گچھ کا کام کیا۔ البتہ پاکستانی حکومت نے دو مرتبہ دراندازی کی تصدیق کی اور اس پر امریکہ سے احتجاج کیا۔ دوسری جانب امریکی حکام نے صرف ایک مرتبہ دو مئی کو غلطی سے گھس آنے کا اعتراف کیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||