BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 24 May, 2004, 14:52 GMT 19:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاک، امریکی کمانڈروں کی ملاقات

مسعود خان
مسعود خان کے مطابق میٹنگ کا مقصد دونوں ملکوں کی افواج میں رابطہ بہتر بنانا ہے
پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان مسعود خان نے بتایا ہے کہ امریکی فوج کے پاکستان میں داخل ہونے کے معاملے پر منگل کے روز دونوں ممالک کے فوجی کمانڈرز مذاکرات کریں گے۔

پیر کے روز ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اس میٹنگ کا مقصد پاکستان اور امریکی افواج میں رابطہ بہتر بنانا اور غلط فہمیاں دور کرنا ہے۔ تاہم وہ یہ بھی کہہ رہے تھے کہ پاک افغان سرحد پر ’لواڑہ منڈی‘کے مقام پر اس مجوزہ ملاقات میں سرحدی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ پاکستان میں داخل ہونے والے امریکی فوجیوں کو گرفتار کیوں نہیں کیا جاتا تو انہوں نے کہا کہ پاکستان صورتحال کو خراب کرنے کے بجائے اسے سدھارنا چاہتا ہے ۔

واضع رہے کہ ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں دو مرتبہ امریکی افواج مینہ طور پر پاکستان میں داخل ہوئیں، جس پر پاکستان نے امریکہ سے سخت احتجاج کیا تھا اور امریکہ نے اسے غلطی قرار دیا تھا۔

ایسی صورتحال میں افغانستان میں تعینات امریکی افواج اور پاکستانی فوج کے مقامی کمانڈرز کی پہلی باضابطہ ملاقات ہو رہی ہے۔

ترجمان کا پاک بھارت مذاکرات کے حوالے سے مختلف سوالات کے جواب میں کہنا تھا کہ بھارت میں نئی قائم ہونے والی حکومت نے مزاکرات جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے جو کہ حوصلہ افزا ہے۔

تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے طے کردہ ملاقاتوں کے کیلینڈر کے مطابق نئی بھارتی حکومت معاملات کو آگے بڑھائے گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد