BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 18 May, 2004, 01:18 GMT 06:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نئی مسلم لیگ کو صدر کی یقین دہانی

لاہور میں مسلم لیگ (نواز) کے حمایتی
لاہور میں مسلم لیگ (نواز) کے حمایتی
پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام کے لئے ضروری ہے کہ سیاسی اداروں کو مستحکم کیا جائے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ مسلم لیگ کے مختلف دھڑوں اور دیگر سیاسی اتحادوں کے پاکستان مسلم لیگ کے نام سے ایک جماعت کی صورت میں متحد ہونے سے ان کی تمام توانائیاں غربت کے خاتمے اور عوامی فلاح پر صرف ہوں گی۔

پیر کی شب ایوان صدر اسلام آباد میں مسلم لیگ میں مدغم ہونے والی جماعتوں کے رہنماؤں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ دیر پا پالیسیاں بنائی جائیں۔

کیونکہ ان کے بقول پاکستان کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ حکومت کی تبدیلی سے پالیسی تبدیل نہیں ہونی چاہیے۔

اجلاس کے بعد ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی ، نئی قائم کردہ جماعت کے صدر چودھری شجاعت حسین ، صوبہ سرحد کے علاوہ تینوں صوبوں کے وزراء اعلیٰ ، حامد ناصر چٹھہ ، میاں منظور احمد وٹو، سردار فاروق احمد خان لغاری ، شیخ رشید احمد، امتیاز احمد شیخ ، ارباب غلام رحیم، جسٹس (ر) عبدالرزاق تھیم، غلام مرتضیٰ جتوئی اور دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کے بعد امتیاز شیخ نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو بتایا کہ صدر مشرف نے نئی جماعت میں شامل ہونے والے تمام رہنماؤں کو مبارکباد دیتے ہوئے یقین دلایا کہ ’وہ ان کے ساتھ ہیں‘ اور اب مل جل کر عوام کی خدمت کی جائے۔

ان کا دعویٰ تھا کہ صدر جنرل مشرف جلد ہی پولیٹیکل پارٹیز آرڈر کے بارے میں ایک ترمیمی آرڈیننس جاری کریں گے جس کے تحت سرکاری یا حکومتی عہدہ رکھنے والوں پر سیاسی جماعت کا عہدہ رکھنے کی پابندی ختم کی جائے گی۔

اجلاس میں شریک پیر پگاڑہ کے نمائندے عبدالرزاق تھیم کا کہنا تھا کہ پیر پگاڑہ کو صدر اور وزیراعظم دونوں نے دعوت دی تھی تاہم وہ طبیعت کی ناسازی کے باعث شریک نہ ہوسکے۔

تھیم نے بتایا کہ نئی پارٹی کے عہدیداروں کی تقرری کا اختیار تمام دھڑوں نے صدر جنرل پرویز مشرف کو دے دیا ہے۔

اجلاس میں سینیٹر تھیم کے مطابق یہ طئے کیا گیا کہ نئی پارٹی کے عہدیداروں کا اعلان سردار فاروق لغاری کی سربراہی میں نیشنل الائنس کے مسلم لیگ میں انیس مئی کو مدغم ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد