BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 20 April, 2004, 15:03 GMT 20:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لغاری کی مسلم لیگ میں شمولیت

لغاری
فاروق احمد لغاری
پاکستان حکومت میں شامل قومی اتحاد یا نیشنل الائنس کے سربراہ سردار فاروق احمد لغاری نے اپنے اتحاد کو حکمران جماعت مسلم لیگ میں ضم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

منگل کے روز صدر جنرل پرویز مشرف سے ملاقات کے بعد انہوں نے ایک اخباری کانفرنس میں یہ اعلان کیا۔ صدر سے ملاقات میں نیشنل پیپلز پارٹی کے رہنما غلام مرتضیٰ جتوئی اور سندھ ڈیموکریٹک الائنس (ارباب گروپ) کے ارباب غلام رحیم بھی شریک تھے۔

فاروق لغاری کا کہنا تھا کہ ان کو صدر مشرف نے کہا کہ ملک میں ایک بڑی سیاسی اور جمہوری پارٹی ہونی چاہیے، لہذا انہوں نے جنرل مشرف کی خواہش کے مطابق ساتھیوں سے مشاورت کے بعد ادغام کا فیصلہ کیا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کو مستقبل میں وزیراعظم بنایا جا رہا ہے تو انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ غیر مشروط ہے، کسی عہدے کی خاطر نہیں کیا اور نہ ہی ان کو ایسے کسی عہدے کی کوئی پیشکش کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ تو مسلم لیگ میں بھی کوئی عہدہ نہیں لیں گے۔

سردار فاروق لغاری نے جب سن انیس سو چھیانوے میں اس وقت کی اپنی ہی پارٹی پاکستان پپیپلزپارٹی کی حکومت ختم کی تھی تو اس کے کچھ عرصہ بعد ان کو بھی صدر کے عہدے سے اپنی مدت مکمل کرنے سے پہلے ہی نوازشریف سے اختلافات کی وجہ سے مستعفی ہونا پڑا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے ملت پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنائی اور اکتوبر سن دو ہزار میں جب عام انتخابات ہوئے تو انہوں نے نیشنل الائنس کے نام سے انتخابی اتحاد کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لیا تھا۔

فاروق لغاری کا کہنا تھا کہ ایوان بالا سینیٹ، قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ان کے اتحاد کے چھپن منتخب نمائندے ہیں۔

ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ کے تمام دھڑوں کا ادغام آئندہ ماہ مکمل ہوجائے گا جس کے بعد وہ اپنے اتحاد کو متحدہ مسلم لیگ میں ضم کریں گے۔

لغاری نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت ہی رہیں گے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا جنرل مشرف نئی جماعت کی صدارت سنبھالیں گے تو انہوں نے کہا کہ جب صدر مشرف سیاست میں آئے تو وہ مسلم لیگ کی قیادت بھی سنبھال سکتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد