وانا: چار ہزار کا لشکر تیار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں احمد زئی قبائل کے چار ہزار مسلح افراد پر مشتمل ایک لشکر تشکیل دیا گیا ہے جو پیر کے روز سے رجسٹریشن نہ کروانے والے غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی کرے گا۔ اس بات کا اعلان اتوار کو ختم ہونے والی اس مہلت کے بعد کیا گیا جو جرگہ نے وانا اور اس کے اطراف رہائش پذیر غیرملکیوں کو اپنا اندراج کروانے کے لئے دی تھی۔ اس بات کا اعلان کرتے ہوئے اٹھارہ رکنی جرگہ کے سربراہ دوست محمد توجی خیل نے کہا کہ کارروائی کے ساتھ ان غیرملکیوں کے نمائندوں سے مذاکرات بھی جاری رہیں گے۔ دوست محمد نے الزام لگایا کہ بعض ملِک، علماء اور ’مجاہدین‘ مذاکرات کو ناکام بنانے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہ سلسلہ نہ روکا گیا تو خلاف ورزی کرنے والوں پر دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا اور ان کا گھر مسمار کر دیا جائے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||