BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 11 May, 2004, 08:36 GMT 13:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شہباز شریف ابو ظہبی پہنچ گئے
ہیتھرو ایئرپورٹ سے شہباز کی روانگی کا منظر
ہیتھرو
پی ایم ایل نواز کے صدر شہباز شریف لندن سے ابو ظہبی پہنچ گئے ہیں جہاں سے وہ پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔

شہباز شریف اپنے ملک بدر کیے جانے کے تین سال سے زائد عرصے کے بعد وطن واپس جارہے ہیں۔

ابو ظہبی میں نامہ نگار ظفر عباس کے مطابق یہاں پہنچنے کے فوراً بعد شہباز شریف پاکستان میں اپنے حامیوں سے رابطے میں آگئے۔ یہاں سے وہ لاہور کے لیے اپنی اگلی فلائیٹ لیں گے۔

لاہور میں پی ایم ایل نواز کے کئی حامیوں کی گرفتاری اور لاہور ایئر پورٹ کے گرد بڑی تعداد میں پولیس کی تعیناتی کے باوجود مسلم لیگ کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ شہباز شریف کے استقبال کے لیے ہزاروں افراد جمع ہوں گے۔

لاہور سے نامہ نگار شاہد ملک کا کہنا ہے کہ پولیس نے ایئرپورٹ آنے والی شاہراہوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں تاہم پبلک ٹرانسپورٹ کو اجازت ہے کہ وہ ابھی بھی ان راستوں سے گزر سکتی ہے۔

یوں معلوم ہوتا ہے کہ جیسے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خاندان اور صدر جنرل پرویز مشرف کے درمیان ایک اعصابی جنگ جاری ہے۔

نواز شریف ابھی بھی سعودی عرب میں جلا وطنی کی زندگی گزار رہے ہیں جبکہ شہباز شریف نے پاکستان واپس نہ آنے پر پابندی کی خلاف ورزی کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ وطن واپس آکر ہی رہیں گے خواہ انہیں وہاں پہنچنے پر گرفتار ہی کیوں نہ کرلیا جائے۔

ان کے مطابق یہ صدر مشرف کے اس دعوے کے لیے ایک امتحان ہے کہ پاکستان میں جمہوریت پوری طرح بحال ہوچکی ہے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ان کے لاہور پہنچنے پر انہیں محض گرفتار ہی کیا جائے گا یا پھر سعودی عرب جلاوطن کردیا جائے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد