BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
خواجہ رفیق: خفیہ پریس کانفرنس

News image
شہباز شریف نے پاکستان جانے کا اعلان کیا ہے
پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ شہباز شریف کے وطن لوٹنے کی خبروں کے بعد پولیس نے لیگی کارکنوں کی گرفتاریوں کا جو سلسلہ شروع کیا ہے اس کی وجہ سے پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری خواجہ سعد رفیق کو اپنی پریس کانفرنس کو خفیہ رکھنا پڑا۔

خواجہ رفیق نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ چھپ چھپا کر ہوٹل پہنچیں ہیں۔ اس پریس کانفرنس کے مقام کے بارے میں صحافیوں کو بھی آخری وقت لا علم رکھا گیا تھااور محض چند صحافیوں کو پریس کلب لاہور پر بلایا گیا تھا جہاں سے سیکرٹری اطلاعا ت زعیم القادری انہیں اپنے ساتھ لیکر آواری ہوٹل پہنچے۔

خواجہ سعد نے کہا ہے کہ ملک کو پولیس سٹیٹ بنا دیا گیا ہےاور اب تک مسلم لیگ(ن) کے ایک ہزار سے زیادہ کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ان کا گیارہ مئی کا جلوس پرامن ہوگااور وہ قومی املاک کو نقصان نہیں پہنچائیں گے تاہم انہوں نے حکومت کو متنبہ کیا کہ وہ ان کے جلاوطن لیڈر شہباز شریف کی واپسی میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالے۔

انہوں نے کہا کہ وہ غریب سرکاری ملازمین سے نہیں الجھنا چاہتے لیکن جو پولیس افسران اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہے ہیں اور مسلم لیگیوں سے بدسلوکی کر رہے ہیں ان کی فہرستیں بھی بنائی جا رہی ہیں اور انہیں ان کے کیے کی سزا بھی ملے گی۔انہوں نے کہاکہ ریاستی طاقت سے شہباز شریف کا استقبال نہیں روکا جاسکتا۔

ادھر مسلم لیگ کے نائب صدر پیر بنیا مین رضوی کے مطابق صوبہ بھر میں چھاپوں کا سلسلہ جاری رہا ۔پولیس نے صوبائی صدر سردار ذوالفقار علی کھوسہ کے گھر متعدد بار چھاپہ مارا لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

سنیچر کی صبح درجنوں گرفتار شدہ مسلم لیگیوں کو ہتھکڑیوں سمیت ضلعی عدالتوں میں پیش کیا گیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد