BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 04 May, 2004, 16:13 GMT 21:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایٹمی پلانٹ کے لئے چین کی مدد
چشمہ پراجیکٹ
چشمہ میں پہلے یونٹ کا افتتاح سن دو ہزار ایک میں کیا گیا تھا
پاکستان اور چین نے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت تین سو میگا واٹ جوہری بجلی پیدا کرنے کا یونٹ لگایا جائےگا۔

معاہدے پر منگل کے روز وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اورچین کی نیشنل نیوکلیئر کارپوریش کے چیئرمینوں نے دستخط کئے۔ اس موقع پر وزیر اعظم میر ظفراللہ جمالی بھی موجود تھے۔

یہ معاہدہ گوادر میں ہونے والے بم دھماکے کے صرف ایک دن بعد ہوا ہے جس میں تین چینی انجنیئر ہلاک اور نو زخمی ہوئے تھے۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع میانوالی سے بتیس کلومیٹر کے فاصلے پر قائم چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ میں اس معاہدے کے مطابق ایک اور یونٹ قائم کیا جائے گا۔ سی ون کے نام سے ایک یونٹ پہلے ہی کام کر رہا ہے۔ یہ بھی چین کی مدد سے دسمبر سن انیس سؤ اکانوے میں قائم کیا گیا تھا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق نیا یونٹ سن دو ہزار دس تک مکمل ہونے کی توقع ہے جس پر چھ سو ملین ڈالر کی لاگت آئے گی۔

معاہدے کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سن انیس سو چھیاسی سے پاکستان اور چین پر امن مقاصد کے لئے جوہری تعاون کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

پاکستان میں پہلا جوہری بجلی گھر کراچی میں تیس سال پہلے قائم ہوا تھا جس کی حال ہی میں مرمت کے بعد پندرہ سال پلانٹ لائف کا اضافہ کردیا گیا تھا۔

واضع رہے کہ جوہری بجلی گھروں کے معائنے کی اجازت تو پاکستان نے انٹرنیشنل اٹامک انرجی کمیشن کو دے رکھی ہے لیکن جوہری ہتھیاروں، میزائل پروگرام اور تنصیبات کے معائنے کی اجازت نہیں دیتا کیونکہ پاکستان نے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستختط نہیں کئے۔

پاکستان نے پہلا جوہری تجربہ سن انیس اٹھانوے میں اس وقت کیا تھا جب سرحدی ملک بھارت نے بھی ایسا ہی تجربہ کیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد