BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 14 April, 2004, 08:13 GMT 13:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سیاست میں فوج کی راہ ہموار

۔
قومی سلامتی کونسل کا بل ایوان زیریں سے پہلے ہی منظور ہو چکا ہے
پاکستان کے سینیٹ نے ایک نئے قانون کو منظور کیا ہے جس کے تحت پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فوج کا باقاعدہ طور پر سیاسی امور میں کردار متعین کر دیا گیا ہے۔

اس نئے قانون کے تحت تیرہ رکنی قومی سلامتی کونسل کا قیام ہو گا جس میں فوج کے چار اعلیٰ عہدیدار سیاسی رہنماؤں کے ساتھ بیٹھیں گے۔

یہ کونسل حکومت کو سلامتی اور ملکی مفاد کے دیگر معاملات میں معاونت کرے گی۔

پاکستان کی قومی اسمبلی یہ بل پہلے ہی منظور کر چکی ہے اس لئے سینیٹ میں صرف یہ ایک رسمی کارروائی رہ گیا تھا۔

اس سے پہلے کی پارلیمان یہ بل یہ کہہ کر مسترد کر چکی ہیں کہ فوج کا سویلین معاملات میں دخل مسئلے کا حل نہیں ہے بلکہ اس سے مسائل اور الجھیں گے۔

قومی سلامتی کونسل کے قیام کا متنازعہ بل بدھ کے روز حزب اختلاف کی عدم موجودگی منظور کر لیا گیا۔

بل پر بحث ابھی مکمل ہی نہیں ہوئی تھی کہ حزب اختلاف کی تمام جماعتوں نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر اعتراض کیا۔

حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ کسی بھی کمیٹی میں حزب اختلاف کے ارکان کی اتنی تعداد نہیں کہ ان کا کوئی رکن کسی کمیٹی کا چیئرمین منتخب ہو سکے۔

اس معاملے پر حزب اختلاف کے ارکان احتجاجی طور پر ایوان سے واک آؤٹ کر کے باہر ہی گئے تھے کہ حکومتی ارکان نے بل منظور کرنے کا مطالبہ کیا اور دو منٹ سے بھی کم وقت میں حزب اختلاف کی ترامیم مسترد کرتے ہوئے حکومت نے بل منظور کرلیا۔

جلد بازی میں بل کی منظوری کے خلاف حزب اختلاف کے رہنماؤں نےمشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ حکومت نے جس انداز میں بل کو ’بلڈوز‘ کیا ہے اس سے ثابت ہوگیا ہے کہ ان کو نہ قانون کا لحاظ ہے نہ جمہوریت کا احترام۔

قومی اسمبلی سے یہ بل پہلے ہی منظور ہو چکا ہے اور اب صدر کے دستخط کی رسم باقی ہے جس کے بعد یہ بل باقاعدہ قانون کی صورت اختیار کر لے گا اور قومی سلامتی کونسل قائم ہوجائے گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد