BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 13 March, 2004, 16:51 GMT 21:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارت دفاعی اخراجات کم کرے
صدر مشرف
صدر مشرف کا سٹلائیٹ پر دہلی حطاب
پاکستانی صدر مشرف نے سیٹلائیٹ پر دہلی کے ایک سمینار سے خطاب کر تے ہوۓ بھارت پر دفاعی اخراجات کم کرنے کا زور دیا ہے۔

صدر مشرف کا کہنا تھا کہ بھارت کے دفاعی سودے پاکستان کے لیئے کوئی خطرہ نہیں بلکہ خطے میں طاقت کی نمائش کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار برسوں سے پاکستان نے اپنے دفاعی بجٹ کو منجمد کر رکھا ہے اور اب وقت ہے کہ بھارت پاکستان کی پیروی کرتے ہوئے اپنے دفاعی اخراجات کم کرے۔

مشرف نے اس خطاب کے دوران کہا کہ پا کستان اور بھارت تقریباً نصف صدی سے باہمی اختلافات میں اپنا وقت ضائع کر چکے ہیں اور اب دونوں کو چاہیے کہ ماضی کو بھول کر مستقبل کی طرف دھیان دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کی بڑی وجہ کشمیر رہا ہے اور اس مسئلے کا فوری اور پائیدار حل ہی دونوں ممالک کے تعلقات کو ایک نئی راہ دے سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا اب دونوں ممالک کے لیئے اختلافات کو ختم کرنے اور دوستی کا ہاتھ بڑھانے کا یہ موزوں ترین وقت ہے تاکہ امن و آشتی کا ایک نیا باب رقم کیا جا سکے۔

خطے میں امن و آشتی کے لیئے پیش قدمی پر زور دینے کے ساتھ ساتھ صدر مشرف کا کہنا تھا کہ یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ دونوں جانب شدت پسند عناصرموجود ہیں جو اس پیش رفت میں رخنہ ڈالیں گے اور دونوں ممالک کو ان سے بڑی سمجھداری سے نمٹنا ہو گا۔

دو روزہ اس سمینار کا انعقاد بھارتی میڈیا گروپ ”انڈیا ٹوڈے " نے کیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد