BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 16 February, 2004, 23:37 GMT 04:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سعودی عرب: دہشتگردی کاخطرہ
سعودی عرب میں ماضی میں ہونے والے دھماکے کا ایک منظر
برطانیہ میں دفترِ خارجہ نے ایک مرتبہ پھر انتباہ جاری کیا ہے کہ وہاں دہشت گرد نئے حملوں کی تیاریوں کے آخری مراخل میں ہیں۔

دفترِ خارجہ نے تمام برطانوی شہریوں سے کہا ہے کہ جب تک اشد ضروری نہ ہو وہ سعودی عرب کا سفر نہ کریں۔

برطانوی ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں حملوں کا خطرہ ان رہائشی علاقوں میں بھی ہے جہاں غیر ملکی قیام پذیر ہیں۔

گزشتہ برس مئی اور پھر نومبر میں خود کش بمباروں نے ریاض کے رہائشی علاقوں میں حملوں سے پچاس افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

برطانوی فضائی کمپنی برٹش ایئرویز نے پیر کے روز سکیورٹی کے خدشات کے پیشِ نظر لندن سے ریاض جانے والے پرواز بھی منسوخ کر دی تھی۔

حالیہ مہینوں میں امریکہ سے برطانیہ آنے جانے والی کئی پروازیں سکیورٹی کے خدشات کے پیشِ نظر منسوخ کی گئی ہیں۔

برطانیہ کے دفترِ خارجہ نے نئی سفری ہدایات جاری کی ہیں اور اس کی ویب سائٹ پر یہ سعودی عرب میں دہشت گردی کے حملوں کا شدید خطرہ موجود ہے۔

برطانوی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ لوگوں کے سامنے زیادہ نہ آئیں اور ہوٹلوں، ریستورانوں اور شاپنگ کے مقامات پر بالخصوص اپنی حفاظت مدِ نظر رکھیں۔

دسمبر کے آخر میں بھی برطانوی دفترِ خارجہ کی جانب سے ایسی ہی انتباہ جاری کیا گیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد