BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 25 October, 2003, 10:20 GMT 15:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
القاعدہ کے حملوں کا خطرہ
ریاض میں مئی میں کیا گیا حملہ
ریاض میں مئی میں کیے گئے حملے کا منظر

برطانیہ کے دفتر خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب میں سرگرم دہشت گرد ’ممکنہ طور پر حملوں کی منصوبہ بندی کے آخری مراحل‘ میں ہیں۔

اس خطرے کے پیش نظر برطانوی دفتر خارجہ نے مشرق وسطیٰ کے دورے کی تیاری کرنے والے برطانویوں کو نصیحت کی ہے کہ وہ اپنے تحفظ کو ملحوظ رکھیں۔

جمعہ کی شام کو دفتر خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’برطانوی شہری غیر ضروری طور پر سعودی عرب کا دورہ نہ کریں‘۔

سلامتی کے امور سے متعلق بی بی سی کے نامہ نگار فرینک گارڈنر کے مطابق عام تاثر یہ ہے کہ ممکنہ حملے کی منصوبہ بندی کا تعلق دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے ہے۔

جمعرات کو آسٹریلوی حکام نے بھی ملکی باشندوں کو خبردار کرتے ہوئے سعودی عرب جانے سے منع کیا تھا۔ آسٹریلیا کی حکومت کا کہنا تھا کہ ’حاصل شدہ نئی معلومات کے مطابق سعودی عرب میں مزید دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی آخری مراحل میں ہو سکتی ہے‘۔

اس سے پہلے برطانوی حکومت نے اپنے شہریوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’مغربی باشندوں‘ کے خلاف حملوں کا امکان ہے۔

برطانوی دفتر خارجہ کے مطابق تازہ تنبیہ اس لیے کی گئی ہے کیونکہ اب دہشت گرد حملوں کا امکان خاصا بڑھ گیا ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کا دورہ کرنے والوں کو اپنے تحفظ کا خاص خیال رکھنا چاہیے اور پُرہجوم مقامات سے دور رہنا چاہیے۔

فرینک گارڈنر کا کہنا ہے کہ سرکاری سطح پر کی گئی تنبیہ کہ بعد اس بات کا بھی امکان ہے کہ حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے اپنی حکمت عملی تبدیل کریں گے۔

تاہم بارہ مئی کو ریاض میں کی گئی کارروائی سے چند روز پہلے بھی لوگوں کو خبردار کر دیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود حملہ آوروں نے اپنے منصوبے پر عمل کیا تھا۔ اس سلسلہ وار بم حملے سے ہلاک ہونے والے پینتیس افراد میں دو برطانوی شہری بھی شامل تھے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد