ڈاکٹر قدیر کو معاف کر دیں: کابینہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی کابینہ نے صدر جنرل مشرف سے سفارش کی ہے کہ وہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی معافی کی درخواست قبول کرتے ہوئے انہیں معاف کر دیں۔ گزشتہ روز نیشنل کمانڈ کونسل نے یہ معاملہ وفاقی کابینہ کے سپرد کر دیا تھا۔ جنرل مشرف آج کسی وقت وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی سے ملاقات کے بعد اس بارے میں حتمی فیصلہ کریں گے۔ خیال ہے کہ اجلاس کے بعد وہ نیوز کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔ گزشتہ روز ڈاکٹر قدیر نے گزشتہ روز صدر مشرف سے ملاقات کے بعد قومی ٹیلی ویژن پر کہا کہ انہوں نےایران، لیبیا اور شمالی کوریا کو جوہری ٹیکنالوجی کی معلومات منتقل کی ہیں اور اس پر وہ قوم سے معافی مانگتے ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ انہوں نے یہ کام نیک نیتی سے کیا ہے۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اگر ان پر مقدمہ چلایا گیا تو ہو سکتا ہے کہ بعض ایسی باتیں بھی سامنے آئیں جو فوج کے لئے شرمندگی کا باعث ہوں۔ اگرچہ ڈاکٹر قدیر نے جوہری ٹیکنالوجی منتقل کرنے کی تمام ذمہ داری اپنے سر لے لی ہے تاہم یہ سوال اب بھی جواب طلب ہے کہ فوج کے علم میں آئے بغیر یہ کیسے ہو سکتا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||