BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 31 January, 2004, 11:38 GMT 16:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈاکٹر قدیر عہدے سے برطرف
عبدالقدیر خان
پاکستان کےجوہری پروگرام کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو حکومتی مشیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں بی بی سی کے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر قدیر کو سائسنی امور کے لئے وزیرِ اعظم کے خصوصی معاون کے عہدے سے برطرف کیا گیا ہے۔

ان کی برطرفی سے پہلے نیوکلیئر کمانڈ کونسل کا ایک طویل اجلاس ہوا جس میں جوہری ٹیکنالوجی کی منتقلی میں مبینہ طور پر ملوث چند سائنسدانوں کے خلاف جاری تحقیقات کا جائزہ لیا گیا۔

ڈاکٹر قدیر کو جنہیں اب تک پاکستان کے جوہری منصوبے کا بانی قرار دیا جاتا رہا محض ایک نوٹس جاری کر کے ان کے عہدے سے برطرف کیاگیا۔

ڈاکٹر قدیر خان کو ملک میں قائم یورینیم کی افزودگی کے بڑے مرکز یعنی خان ریسرچ لیبارٹریز ( کے آر ایل) کی سربراہی سے دو برس قبل ریٹائر ہونے کے بعد وزیراعظم کے مشیر برائے سائنسی امور کے عہدے پر فائز کیا گیا تھا۔

ایک سرکاری ترجمان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر قدیر خان کو ان کے عہدے سے محض اس لئے برخاست کیا گیا ہے تاکہ جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ سے متعلق سکینڈل کی منصفانہ طور پر چھان بین کی جا سکے۔

جوہری کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کے اجلاس کا ایک منظر

تاہم یہ فیصلہ اس موقف کی تصدیق کرتا ہے کہ ڈاکٹر قدیر خان کا شمار ایران اور غالباً لیبیا کو غیر قانونی طور پر جوہری تفصیلات منتقل کرنے والے اہم ترین مشکوک افراد میں ہوتا ہے۔

ڈاکٹر قدیر کے اہلِ خانہ نے ان الزامات کی تردید کی ہے لیکن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر قدیر اور درجن بھر دیگر سائنسدانوں اور افسران سے پوچھ گچھ کی گئی ہے اور اس بات کی چھان بین بھی ابھی جاری ہے کہ اس تمام معاملے میں ڈاکٹر قدیر نے کیا کردار ادا کیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد