BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
آپ کی آواز
وقتِ اشاعت: Thursday, 22 January, 2004, 16:11 GMT 21:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سائنسدانوں کی گرفتاری صحیح ہے؟
خان لیباریٹریز کا لوگو
خان لیباریٹریز کا لوگو

حالیہ دنوں میں پاکستان پر الزام لگایا گیا ہے کہ اس نے ایران، لیبیا اور شمالی کوریا کو ایٹمی ٹیکنالوجی منتقل کی ہے۔ حکومتِ پاکستان نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ کچھ سائنسدانوں نے ذاتی لالچ کی وجہ سے ایسا کیا ہو۔ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران پاکستانی حکومت نے کئی ایٹمی سائنسدانوں سے پوچھ گچھ کی ہے اور بعض کو حراست میں لے لیا ہے۔ وزیراعظم ظفراللہ جمالی نے کہا ہے کہ جوکچھ بھی ہورہا ہے وہ قوم کے مفاد میں ہورہا ہے۔

آپ کے خیال میں کیا ایٹمی سائنس دانوں سے پوچھ گچھ اور ان کی گرفتاری صحیح ہے؟

آپ کی رائے

آپ اپنی رائے انگریزی، اردو یا roman urdu mein bhej sakte ہیں


دال میں کالا

 پچھلے ڈیڑھ برس سے حکومت جوہری راز اور طاقت کی تجارت سے مکمل انکار کرتی رہی ہے۔ اب اچانک اس کا کہنا ہے کہ کچھ سائنسدان ملوث ہیں۔ یہ ایک سفید جھوٹ ہے۔

اعجاز افضل، ابوظہبی

اعجاز افضل، ابوظہبی: یہ شرمناک بات ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے۔ پچھلے ڈیڑھ برس سے حکومت جوہری راز اور طاقت کی تجارت سے مکمل انکار کرتی رہی ہے۔ اب اچانک اس کا کہنا ہے کہ کچھ سائنسدان ملوث ہیں۔ یہ ایک سفید جھوٹ ہے۔ ہو سکتا ہے کہ جنرل مشرف اور دوسرے اعلیٰ فوجی حکام ملوث رہے ہوں اور اب اپنی گردن بچانے کے لئے اسے دوسروں کے سر تھونپ رہے ہیں۔ ان سائنسدانوں نے ہمارے دفاع کو مضبوط کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ صدر اور دوسرے لوگوں کو یاد رکھنا چاہئے کہ جو کرتا ہے بالآخر وہی بھرتا ہے۔

فضل وہاب، سوات، پاکستان: یہ بالکل غلط ہے کیوں کہ یہ سائنسدان ہمارے ہیرو ہیں۔ مشرف یہ صرف امریکہ کو خوش کرنے کے لئے کر رہے ہیں اور وہ اسلام کے دشمن ہیں۔

مولانا عبدالطیف، چترال، پاکستان: جب گیدڑ کی شامت آتی ہے تو وہ شہر کا رخ کرتا ہے۔ مشرف صاحب کی شامت آئی ہے کہ انہوں نے ملک کے محسن سائنسدانوں کے خلاف ہمارے دشمن امریکہ کی ہاں میں ہاں ملانی شروع کر دی ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ غداروں کا انجام ہمیشہ عبرت ناک ہوتا ہے۔

عبیدالرحمان مغل، برطانیہ: پاکستان امریکہ کی کالونی ہے اور مشرف اس کے غلام۔ سیاسی جماعتیں اس ظلم پر خاموش ہیں اور ہم اپنے ہیروز سے شرمندہ۔

جان محمد بروہی، خضدار: ہمارے نوجوانوں پر کیا اثر پڑے گا۔ وہ سوچیں گے کہ سائنسدانوں کو مناسب تنخواہ نہیں مل رہی ہوگی تبھی تو انہوں نے ایسا کام کیا۔ ہمارے دشمن کیا کہیں گے کہ ہمارے سائنسدان مخلص نہیں ہیں۔ بہرحال جو ہوا غلط ہوا۔

یاسر صدیقی، لاہور، پاکستان: پاکستان کو جوہری پروگرام ہمیشہ سے فوج کے زیرِ نگرانی رہا ہے۔ یہ بہت حساس نوعیت کا پروگرام رہا ہے اس لئے سائنسدانوں کو آزادی حاصل نہیں رہی ہوگی کہ وہ حساس معلومات کا تبادلہ کر سکیں۔ اس لئے اس کا تمام الزام فوج کے سر جاتا ہے نہ کہ سائنسدانوں کے۔اس سے اندازہ ہوتا ہےکہ ہمارے سامنے نہ کوئی مقاصد ہیں اور نہ ہی ہم متحد ہیں۔

ننگِ ملت، ننگِ دین، ننگِ وطن

 مشرف نے خود کو ننگِ ملت، ننگِ دین، ننگِ وطن ثابت کر دیا ہے۔ آمر ایسے ہی کیا کرتے ہیں۔

ظفر حسین، فیصل آباد

ظفر حسین، فیصل آباد: یہ ایک منافقانہ قدم ہے۔ صدر جنرل پرویز مشرف نے خود کو ننگِ ملت، ننگِ دین، ننگِ وطن ثابت کر دیا ہے۔ آمر ایسے ہی کیا کرتے ہیں۔

صالح محمد، راولپنڈی: اس ناپاک فوج سے پوچھ گچھ ضروری ہے کیونکہ یہ ہر چیز کی بلا شرکت غیرے مالک بنے بیٹھے ہیں۔ ہر چیز پر فوج کا کنٹرول اور اگر کوئی مسئلہ ہوا بھی ہے تو فوج سے ہی جواب طلبی کرنی چاہئے کیونکہ فوجی جنرل ہی کے آر ایل کا سربراہ ہے۔

مسعود ریاض صدیقی، کشمیر: جنرل مشرف کاگل سے پسپائی کے ذمہ دار ہیں اور سائنسدانوں کی تفتیش ایک گھٹیا حرکت ہے۔

محمد اقبال، کوٹلی: جنرل مشرف جیسے کتنے ظالم اور جابر حکمران جن کا خواب اسلام کے چاہنے والوں کو ختم کرنا تھا، وہ سب اپنے خواب کے ساتھ ہی جہنم کی نظر ہو گئے۔

محمد اشرف، پاکستان: میرے خیال میں یہ سائنسدان ہمارے ملک کے ہیرو ہیں۔ ان لوگوں نے ہمارے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا ہے اس لئے ہمیں ان لوگوں کو گرفتار کرنے کی بجائے انہیں انعامات سے نوازنا چاہئے۔ مجھے لگتا ہے کہ سائنسدانوں کو امریکی دباؤ کے نتیجے میں حراست میں لیا گیا ہے۔

امجد خان، سعودی عرب: سائنسدانوں کی تفتیش کرنا ہم سب کے لئے باعث شرم ہے۔ یہ لوگ ہمارے ہیرو ہیں اور میرا نہیں خیال کہ انہوں نے اپنے ذاتی مفادات کے پیش نظر یہ سب کیا ہے۔ اگر امریکہ، برطانیہ اور فرانس اپنے آلات بیچ سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں؟

مسعود قریشی، میرپور: یہ سراسر زیادتی ہے۔ ایک روز صدر جنرل پرویز مشرف کو بھی ان مراحل سے گزرنا ہے۔

راجہ شوکت، مظفرآباد: میرے خیال میں یہ ہمارے قومی مفاد میں نہیں ہے۔ ہمیں قدیر خان اور دیگر سائنسدانوں جیسے ہیروز کا خیال رکھنا چاہئے کیونکہ انہوں نے ہمارے ملک کے لئے بہت کچھ کیا ہے۔

رفیق احمد کنڈی، پاکستان: سائنسدانوں کی گرفتاری بالکل غلط اقدام ہے۔ پاکستانی حکمرانوں کی جانب سے ایٹمی پروگرام کو رول بیک کرنے کی پہلی کڑی ہے جو مشرف صاحب کو لے ڈوبے گی۔

کارگل کی ڈیبریفنگ

 اللہ نے چاہا تو وہ قوت ضرور آئے گا جب کارگل سے پسپائی اختیار کرنے والوں کی بھی ڈیبریفنگ ہو گی۔

محمد وقاص، آسٹریلیا

محمد وقاص، آسٹریلیا: مغرب زدہ حکمرانوں سے آپ اس کے علاوہ توقع بھی کیا کر سکتے ہیں جو قوم کے ان عظیم لوگوں کو ذلیل کر رہے ہیں جن کی بدولت آج پاکستان کا وجود ہے اور قوم اس بربریت سے محفوظ ہے جو کشمیر میں جاری ہے۔ مجھے ایسی ضمیر فروش اور بےحس قوم کا فرد ہونے پر شدید دکھ ہے۔ اللہ نے چاہا تو وہ قوت ضرور آئے گا جب کارگل سے پسپائی اختیار کرنے والوں کی بھی ڈیبریفنگ ہو گی۔

شاہد بٹ، سعودی عرب: ملک کے ایسے ہیروز کو یوں حراست میں لینا کسی طرح بھی جائز کارروائی نہیں ہے۔ حکومت اپنی کارروائیوں کے ذریعے اپنا دباؤ کم کرنا چاہتی ہے۔

مشیر حسن، کراچی: سب سے بڑی مجرم پاکستان کی سکیورٹی ایجنسیاں ہیں کیونکہ ان کی ہوتے ہوئے ہی یہ ٹیکنالوجی ملک سے باہر گئی ہے۔

نور اسلم خٹک، پاکستان: پاکستان حکومت جو کچھ کر رہی ہے وہ سب امریکہ اور برطانیہ کے اشارے پر کر رہی ہے۔ سائنسدانوں کی گرفتاری سراسر ظلم و زیادتی ہے۔ یہ سائنسدان ہماری قوم کے ہیرو ہیں جو زیرو ہیں وہ قوم کے ہیرو بن کر حکومت چلا رہے ہیں۔

مناس شروف، امریکہ: یہ ملک ایسے معزز ہیروز کے لائق ہی نہیں ہے۔ تو پھر بھارت کو پاکستانی فوج اسی طرح ہڑپ لینے دو جیسا اس نے انیس سو اکہتر میں کیا تھا۔ یہ سب کچھ ان نامعقول لوگوں کی وجہ سے ہو رہا ہے جو صرف اپنی کرسی کو بچانا چاہتے ہیں۔

راحیل: مشرف پاکستان کی تباہی کے راستے پر گامزن ہیں۔

مزمل مفتی، چنیوٹ: کیا امریکہ نے اپنے ان سائنسدانوں کو گرفتار کیا ہے جن پر اسرائیل کو جوہری ٹیکنالوجی فراہم کرنے کا الزام تھا۔ اگر امریکہ نے ایسا نہیں کیا تو پاکستان اپنے ہیروز کی چھان بین کیوں کر رہا ہے۔

سائنسدان کیوں؟

 سائنسدان اس سب اس کے ذمہ دار کیوں ہیں کیونکہ سب کچھ تو فوج کے ہاتھ میں ہے۔

محمد نثار خان، پاکستان

محمد نثار خان، پاکستان: مجھے سمجھ نہیں آ رہا کہ یہ کیا ہو رہا ہے اور یہ سائنسدان اس سب اس کے ذمہ دار کیوں ہیں کیونکہ سب کچھ تو فوج کے ہاتھ میں ہے۔

نامعلوم: حکومت کاو فوج کو شرم آنی چاہئے کہ جن سائنسدانوں کی بنا پر وہ اپنے دشمنوں کو للکار سکتے ہیں، انہی کو قصوروار ٹھہرایا جا رہا ہے۔ ہم آخر کب تک خاموش تماشائی بنے رہیں گے۔

ملک اکبر: سائنسدان نہیں بلکہ صرف سیاستدان ہی اس کے ذمہ دار ہیں۔

نعمان احمد، راولپنڈی: بلاشبہ ایٹمی ٹیکنالوجی کی منتقلی اچھی بات نہیں اور اس کے ذمہ دار افراد سے نہ صرف پوچھ گچھ بلکہ انہیں سزا بھی ہونی چاہئے۔ لیکن اس پورے عمل میں سائنسدانوں کی عزت و احترام کو ملحوظ رکھنا بھی ضروری ہے۔

سمیع اللہ خان، میانوالی: بڑی عجیب بات ہے کہ اتنے اہم سائنسدانوں کے ساتھ اس قدر ناروا سلوک برتا جا رہا ہے۔ ملک کے قومی ہیرو آئی ایس آئی کی پوچھ گچھ کا شکار جبکہ بھارت میں یہی ہیرو ملک کے سردار ہیں۔

محمد حیدر اورکزئی، ہنگو: مجھے نہیں معلوم کہ حکومت نے سائنسدانوں کو کیوں حراست میں لیا ہے۔ وہ اسلامی بم کے ہیرو تھے۔ اگر انہوں نے ٹیکنالوجی منتقل کی تو حکومت اس وقت خاموش کیوں تھی۔

مجی وسیم، لاہور: میرے خیال سے یہ باعث شرمناک بات ہے۔ یہ مسلم سائنسدانوں کے لئے ٹھیک نہیں ہے۔

میر عابد علی، شارجہ: جو کچھ بھی ہورہا ہے وہ بڑی طاقتوں کے اشارے پر ہورہا ہے۔ امریکہ اسرائیل پر پابندی کیوں نہیں لگاتا ہے۔ امریکہ کے اوپر پابندی کیوں نہیں؟

لیکن ہاں آئندہ کے لئے۔۔۔۔

 اگر سابق حکومتوں کی پالیسی بھی یہ تھی تو سائنسدانوں کا کوئی قصور نہیں۔ ہاں آئندہ کے لئے واضح حکمت عملی اپنانی چاہئے۔

آصف منہاج، ٹورانٹو

آصف منہاج، ٹورانٹو: اگر ان سائنسدانوں نے حکومتی پالیسی کے خلاف کچھ اپنے طور پر کیا ہے تو ان سے پوچھ گچھ ضرور ہونی چاہئے۔ اس طرح اگر سابق حکومتوں کی پالیسی بھی یہ تھی تو سائنسدانوں کا کوئی قصور نہیں۔ ہاں آئندہ کے لئے واضح حکمت عملی اپنانی چاہئے۔

سہیل یونس، نیوجرسی: ایسا ہرگز نہیں ہونا چاہئے۔ یہ سائنسدان ہمارے ہیرو ہیں اور ان کی عزت کی جانی چاہئے۔

آفتاب کاکا، پاکستان: میرے خیال میں ایٹمی سائنسدانوں کی گرفتاری صحیح نہیں ہے۔

لئیق احمد، بہار: یہ بالکل ناانصافی ہے۔

شاہدہ اکرم، ابوظہبی: جمالی صاحب کے بیان کی روشنی میں اگر دیکھا جائے تو ایسا لگتا ہے کہ ہم سب احسان فراموش قوم سے تعلق رکھتے ہیں۔ کتنے دکھ اور افسوس کی بات ہے کہ ہم اپنے محسنوں کا سودا بہت آرام سے کر سکتے ہیں اور یہی سب کچھ ہمیشہ سے ہورہا ہے۔ کس کس کا ماتم کریں اور جو کچھ بھی ہورہا ہے میرے خیال میں انتہائی افسوس کی بات ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد