BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مشرف حملہ: درجنوں گرفتار

مشرف پر حملہ
حملے کے ہر پہلو پر غور کیا جا رہا ہے

پولیس اور انٹیلیجنس ایجنسیوں نے جمعہ کو ایک آپریشن میں درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان افراد کو صدر جنرل پرویز مشرف پر قاتلانہ حملے میں ملوث ہونے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ان لوگوں کو راولپنڈی اور اسلام آباد کے مضافاتی علاقے چونترہ، سید پور اور کئی کچی بستیوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار شدگان میں ان پیٹرول پمپوں کے ملازمین بھی شامل ہیں جہاں حملہ آووروں نے گاڑی کھڑی کی ہوئی تھیں۔

صدر مشرف کے پریس سیکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل شوکت سلطان نے گرفتاریوں کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ پیٹرول پمپ کے ملازمین کی گرفتاری کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ گاڑیاں پیٹرول پمپ پر کھڑی تھیں لہٰذا وہاں کے ملازمین کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

گرفتار شدگان کے تعداد بتانے کے بارے میں گریز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چونکہ تفتیش جاری ہے لہٰذا مزید گرفتاریوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔

وزیرِ اطلاعات شیخ رشید احمد نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ صدر مشرف پر حملے میں ملکی اور غیر ملکی دونوں عناصر شامل ہو سکتے ہے اور تحقیقاتی ٹیمیں معاملے کے ہر پہلوں پر غور کر رہی ہیں۔

دریں اثناء ضابطۂ کارروائی مکمل کرتے ہوئے سول لائنز پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد