دہشت گردی کے خلاف متحد  | | سکارنوپتری کے دورے کے اختتام پر کئی معاہدوں پر دستخط ہوئے | |
دنیا کے دو بڑے اسلامی ملکوں پاکستان اور انڈونیشیا کے رہنماوں نےبین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف متحدہ ہو کر لڑنے کا عزم کیا ہے۔ پاکستان اور انڈونیشیا کے رہنماوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور جدید ٹیکنولوجی کے فروغ کے لیے بھی باہمی تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انڈونیشیا کی صدر میگاوتی سکارنو پتری کے پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر دونوں ملکوں کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط کئے گئے جن میں دونوں ملکوں کے خارجہ ، دفاع اور اقتصادی امور کے وزراء کی سالانہ ملاقات کے بارے میں بھی ایک دستاویز شامل تھی۔ صدر مشرف اور سکارنوپتری نے دونوں ملکوں میں معتدل نظریات کو فروغ دینے کے لیے بھی کوشش کریں گے۔ |