ممتاز قادری کی پھانسی کے خلاف مظاہرے، سکیورٹی الرٹ

،تصویر کا ذریعہReuters
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے جڑواں شہر راولپنڈی میں جمعے کو سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز قادری کی پھانسی کے خلاف مذہبی جماعتوں کی جانب سے مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔
نامہ نگار شہزاد ملک کا کہنا ہے حکام کی جانب سے اس سلسلے میں دونوں شہروں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
راولپنڈی میں اسلام آباد ایکسپریس وے پر بھی کھنہ پل کے مقام پر اور بھارہ کہو میں اٹھال کے مقام پر احتجاج کی کال دی گئی ہے۔
ہمارے نامہ نگار کے مطابق حکام کی جانب سے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔
شہر کی اہم شاہراہوں اور ریڈ زون کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات بھی کی گئی ہے۔

،تصویر کا ذریعہReuters
حکام راولپنڈی میں مظاہرے کی کال دینے والے مفتی حنیف قریشی کے ساتھ مظاہرے کو پرامن رکھنے کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پولیس ریکارڈ کے مطابق ممتاز قاردی نے بیان دیا تھا کہ انھوں نے حنیف قریشی کی تقاریر سے متاثر ہو کر سلمان تاثیر کو قتل کیا۔
اسلام آباد کے حکام کی جانب مظاہرین کو آبپارہ چوک میں جلسے کی اجازت دی گئی ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
دارالحکومت کے ریڈ زون میں پولیس تعینات ہے اور رینجرز کو سٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔







