پاکستان اور بنگلہ دیش کا ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم

،تصویر کا ذریعہAFP
پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا۔
کھلنا میں کھیلے گئے پانچ روزہ میچ کے آخری روز بنگلہ دیشی بلے بازوں نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 555 رنز بنائے تھے۔
ٹیسٹ میچ کے آخری روز جب کھیل ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو اس وقت بنگلہ دیش کو مجموعی طور پر 259 کی برتری حاصل تھی اور شکیب الحسن کے ساتھ شواگاتا ہوم کریز پر موجود تھے۔
اپنے کریئر کی پہلی ڈبل سنچری مکمل کرنے والے بلے باز تمیم اقبال کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ وہ مشفق الرحیم کے بعد ڈبل سنچری بنانے والے بنگلہ دیش کے دوسرے کرکٹر ہیں۔
تمیم اقبال نے 206 رنز بنائے جس میں 17 چوکے اور سات چھکے شامل ہیں۔ انھیں محمد حفیظ کی گیند پر وکٹ کیپر سرفراز احمد نے سٹمپ کیا تھا۔
پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں جنید خان اور محمد حفیظ نے دو، دو جبکہ ذوالفقار بابر اور اسد شفیق نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
<link type="page"><caption> تفصیلی سکور کے لیے کلک کریں</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/90110" platform="highweb"/></link>
آج کھیل کے آغاز پر بنگلہ دیشی اوپنروں نے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بغیر کسی نقصان کے پاکستان کی 296 رنز کی برتری ختم کر دی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
پہلی وکٹ ذولفقار بابر کو ملی جب انھوں نے امرؤالقیس کو 150 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ دوسری وکٹ جنید خان کے ہاتھ آئی جنھوں نے 21 رنز پر مومن الحق کو آؤٹ کیا۔
بنگلہ دیش کے آؤٹ ہونے والے چوتھے بلے باز محموداللہ تھے جو 40 کے انفرادی سکور پر جنید خان کی گیند پر ایل بی آؤٹ ڈبلیو ہوئے۔
مشفق الرحیم بغیر کوئی رن بنائے محمد حفیظ کی پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔
اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے سومیا سرکار نے 33 رنز بنائے، انھیں اسد شفیق نے آؤٹ کیا۔

،تصویر کا ذریعہAFP
پہلی اننگز میں بنگلہ دیش نے 332 رنز بنائے تھے۔ جواب میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 628 رنز بنائے۔
اوپنر محمد حفیظ 224 رنز کے ساتھ سرِ فہرست رہے جبکہ ان کے ساتھی اوپنر سمیع اسلم زیادہ رنز نہ بناسکے اور تاج اسلام کا شکار بن گئے۔
محمد حفیظ نے 23 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 332 گیندوں پر 224 رنز بنائے۔
اظہر علی اور اسد شفیق نے انفرادی طور پر 83 رنز سکور کیے۔
نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں وکٹ کیپر سرفراز احمد بھی شامل تھے جنھوں نے 82 رنز بنائے۔
یونس خان قابل ذکر اننگز نہ کھیل پائے انھوں نے صرف 33 رنز بنائے۔ تاہم کپتان مصباح الحق نے نصف سنچری سکور کی اور 59 رنز بنانے کے بعد وہ بھی تاج اسلام کا شکار بنے۔
پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض واحد کھلاڑی تھے جو بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوگئے۔ ذولفقار بابر نے 11 جبکہ یاسر شاہ نے 13 رنز کا اضافہ کیا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے تاج اسلام چھ وکٹیں حاصل کر کے کامیاب ترین بالر رہے۔







