علامہ عرفانی کی پارا چنار میں تدفین

شیعہ فرقے کے افراد بڑی تعداد میں علامہ عرفانی کے جنازے میں موجود تھے

،تصویر کا ذریعہgetty

،تصویر کا کیپشنشیعہ فرقے کے افراد بڑی تعداد میں علامہ عرفانی کے جنازے میں موجود تھے

پاکستان کی کرم ایجنسی کے قبائلی علاقے میں مقتول شیعہ رہنما علامہ نوازعرفانی کے جنازے میں ہزاروں سوگواروں نے شرکت کی-

علامہ عرفانی کو بدھ کی رات اسلام آباد میں قتل کر دیا گیا تھا۔

علامہ عرفانی نے سنہ 2008 میں کرم ا یجنسی سے طلبان عسکریت پسندوں کو بے دخل کرنے میں ایک کامیاب مہم کی قیادت کی تھی۔

کرم ایجنسی کے علاقے میں شیعہ مسلمانوں کی اکثریت ہے۔

عینی شاہدین نے بی بی سی کو بتایا کہ کرم میں پارا چنار شہر میں جہاں ان کی لاش کو لایا گیا تھا وہاں ان کے چاہنے والوں اور سوگواروں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

پارا چنار میں تمام مارکیٹیں اور ٹریفک بند کر دی گئی اور مقمامی عمائدین نے تین روزہ سوگ کا علان کیا۔

ابھی تک کسی گروپ نے قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔