کوئی کنٹینر چوری نہیں ہوا: امریکی سفارت خانہ

اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے کراچی پورٹ سے امریکی اور بین الاقوامی فوج کے انیس سو کنٹینر غائب ہونے کی اطلاعات کی تردید کی ہے۔
ایک بیان میں امریکی سفارت خانے نے کہا ہے کہ کنٹینروں کی چوری کی خبر غلط ہے۔
یاد رہے کہ حال ہیں میں ریجنرز کے حکام نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایک بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی کی بندرگاہ سے انیس ہزار کنٹینر چوری ہو گئے ہیں اور جن کے بارے میں کچھ پتا نہیں۔
اس بیان میں مزید کہا کہ کہ امریکہ اور نیٹو افواج کثرت سے سفارتی اور دفاعی سازو سامان کے درآمد اور برآمد کے لیے کراچی کی بندرگاہ استعمال کرتے ہیں لیکن اسلحے اور بارود کے لیے کراچی کی بندرگاہ نہ تو امریکی افواج اور نہ ہی نیٹو نے کبھی استعمال کی ہے۔
اس بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکہ اور نیٹو کے جو بھی کنٹینر بندر گاہ سے گزرتے ہیں انھیں پاکستان کے کسٹم حکام کی اجازت سے منظوری حاصل ہوتی ہے اور وہ اس کی جانچ پڑتال کرتے ہیں۔
امریکی سفارت خانے نے کہا کہ امریکہ اور نیٹو وہی کارگو کمپنایاں استعمال کرتی ہیں جو لائسنس یافتہ اور حکومت سے منظور شدہ ہیں۔
انھوں نے کہا کہ دنیا بھر میں فوجی سازوسامان کی نقل و حمل پر امریکہ کڑی نظر رکھتا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ امریکی حکام نے اس سلسلے میں متعلقہ پاکستان حکام سے بات کی ہے اور کہا ہے کہ کراچی کی بندرگاہ سے آنے والے تمام کنٹینر کی گنتی کر لی گئی ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی







