سلمان تاثیر کو خراجِ عقیدت

جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار پیپلز رائٹ کے زیرِ انتظام مختلف این جی اوز، اداکاروں اور سول سوسائٹی کے دیگر اراکین نے پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں گورنر ہاؤس کے سامنے اسلام آباد میں قتل ہونے والے پنجاب کے گورنر سلمان تاثیر کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
انہوں نے مختلف بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر تحریر تھا کہ ’ملا ازم نہیں چلے گا، مذہبی جنونیت مردہ باد۔‘
جلوس کے شرکاء نے سلمان تاثیر کے تصویر کے سامنے موم بتیاں جلا کر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقتول گورنر اس ملک میں مذہبی جنونیت اور انتہا پسند کے خلاف لڑ رہے تھے اور اس کے لیے ہی انہوں نے اپنی جان دے دی۔
شرکاء نے اس عزم کا اعیادہ کیا کہ وہ اب سلمان تاثیر کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔
جلوس میں طلبہ اور طالبات کی ایک بڑی تعداد شامل تھی اور بہت سے لوگ بچوں سمیت اپنے پورے خاندان کے ساتھ جلوس میں شریک تھے۔



